نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے پیر کو عید میلاد النبی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مرمو نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے مساوات پر مبنی انسانی معاشرے کی مثال پیش کی۔
पैगम्बर मुहम्मद (स.) के जन्मदिन, मिलाद-उन-नबी के मुबारक अवसर पर मैं सभी देशवासियों, विशेष रूप से मुस्लिम भाइयों-बहनों को शुभकामनाएं देती हूं। पैगम्बर मुहम्मद (स.) ने समानता पर आधारित मानव समाज का आदर्श प्रस्तुत किया है। उन्होंने धैर्य के साथ सत्य के मार्ग पर चलने की भी शिक्षा…
— President of India (@rashtrapatibhvn) September 16, 2024
صدر مرمو نے عید میلاد النبی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پیغمبر اسلام نے مساوات پر مبنی انسانی معاشرے کا آئیڈیل پیش کیا ہے۔ صبر کے ساتھ حق کی راہ پر چلنے کا درس بھی دیا ہے۔ اس موقع پر ہم سب ان کے تعلیمات کو اپنانے کا عزم کریں اور ملک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کریں۔
Eid Mubarak!
— Narendra Modi (@narendramodi) September 16, 2024
Best wishes on the occasion of Milad-un-Nabi. May harmony and togetherness always prevail. Let there be joy and prosperity all around.
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھا کہ عید میلاد نبی سبھی کو مبارک! میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہم آہنگی اور اتحاد ہمیشہ قائم رہے۔ چاروں طرف خوشیاں اور خوشحالی ہو۔
مرکزی اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھی اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سبھی کو عید میلاد النبی کی مبارکبار و نیک خواہشات! دعا ہے کہ یہ دن خوشی، محبت اور اتحاد کے نئے جذبات سے بھرا ہو۔
Eid Milad-Un-Nabi Mubarak to everyone.
— Mallikarjun Kharge (@kharge) September 16, 2024
May this blessed occasion bring peace, compassion, and prosperity to our lives and foster unity, amity, kindness and harmony among all. pic.twitter.com/p3FJR6fJFW
اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ سب کو عید میلاد النبی مبارک ہو۔ دعا ہے کہ یہ مبارک موقع ہماری زندگیوں میں امن، ہمدردی اور خوشحالی لائے اور سب کے درمیان اتحاد، ہم آہنگی، مہربانی کو فروغ دے۔
اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے بھی اس موقع پر سبھی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سبھی کو عید میلاد النبی بہت بہت مبارک ہو۔ دعا ہے کہ یہ مبارک موقع ہمارے دلوں اور گھروں میں امن، خوشی اور ہمدردی لائے۔ سب کو خوشی اور خوشحالی نصیب ہو۔
Eid Milad-Un-Nabi Mubarak to all.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 16, 2024
May this auspicious occasion bring peace, joy, and compassion to our hearts and homes. Wishing everyone happiness and prosperity. pic.twitter.com/62uuV8a8L9
میلاد النبی، جسے عید میلاد النبی یا مولید بھی کہا جاتا ہے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ نبی اکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے جو کہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق تیسرا مہینہ ہے۔