وارسا (پولینڈ): وزیر اعظم نریندر مودی پولینڈ کے دو روزہ دورے پر ہیں اس کے بعد وہ یوکرین کے لئے روانہ ہونگے۔ بدھ کے روز پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے امن کا حامی رہا ہے۔ اور چاہتا ہے کہ یوکرین میں بھی امن قائم رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کسی بھی مسٔلے کا حل نہیں ہے۔ اور اب یہ زمانہ جنگ کا نہیں ہے۔ جو بھی مسٔلے مسائل ہوں ان کو آپسی بات چیت سے حل کرلینا چاہئے۔ وزیر اعظم مودی نے پچھلے ماہ روس کا دورہ کیا تھا اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ جو باتیں کی تھیں ان کو پھر سے دہرایا ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 'یہ جنگ کا دور نہیں ہے' اور کسی بھی تنازع کو سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ اور بھارت ہمیشہ سے امن کا حامی رہا ہے۔
Grateful to the Indian diaspora in Poland for their warmth. Speaking at a community programme in Warsaw. https://t.co/tqvRMS9bKF
— Narendra Modi (@narendramodi) August 21, 2024
وزیر اعظم مودی بدھ کو وارسا پہنچے اور کل (23 اگست) یوکرین کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم مودی 45 سال بعد پولینڈ کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔ اس وقت کے وزیر اعظم مرار جی ڈیسائی نے 1979 میں وارسا کا دورہ کیا تھا۔
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں این آر آئیز سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت کی پالیسی تمام ممالک کے قریب رہنے کی ہے۔ بھارت کا تصور واضح ہے کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے۔ بھارت تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔
Thank you Warsaw! Today’s community programme was extremely lively and memorable.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 21, 2024
Here are some glimpses. pic.twitter.com/b4KzxE2Zld
پی ایم مودی جو صدر ولادیمیر زیلنسکی کی دعوت پر یوکرین کا دورہ کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ تنازعہ کے پرامن حل پر یوکرین کے رہنما کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ کیو کا ان کا دورہ ماسکو کے ان کے ہائی پروفائل دورے کے تقریباً چھ ہفتے بعد ہوا ہے، جس پر امریکہ اور اس کے بعض مغربی اتحادیوں نے تنقید کی تھی۔
پی ایم مودی نے کہا، 'بھارت سب کے ساتھ جڑنا چاہتا ہے۔ آج کا بھارت سب کے لیے ترقی کی بات کرتا ہے۔ آج کا بھارت سب کے ساتھ ہے اور سب کے مفادات کے بارے میں سوچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی ملک کو کسی بھی بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو بھارت سب سے پہلے مدد کا ہاتھ بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا، 'جب کووڈ کی وبا پھیلی تو بھارت نے کہا تھا کہ انسانیت پہلے۔ ہم نے دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک میں ادویات اور ویکسین بھیجی ہیں۔ جہاں بھی زلزلہ آئے یا کوئی بھی آفت آئی، بھارت کا ایک ہی اصول ہے انسانیت پہلے۔ اور بھارت اسی اصول پر ہمیشہ رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: