ETV Bharat / bharat

پی ایم مودی نے وارانسی سے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ہیں۔ آج پی ایم مودی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے قبل پی ایم مودی نے دشاسوامیدھ گھاٹ جا کر پوجا ارچنا کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وارانسی سے پی ایم مودی آج کاغذات نامزدگی داخل کریں گے، 12 ریاستوں کے وزراء اعلیٰ ہوں گے موجود (تصویر: ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 7:56 AM IST

Updated : May 14, 2024, 1:24 PM IST

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تیسری بار اپنے پارلیمانی حلقے میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ آج، سب سے پہلے، پی ایم مودی نے پانچ ویدک آچاریوں کی موجودگی میں دشاسوامیدھ گھاٹ پر رسموں کے مطابق پوجا کی۔ اس کے بعد پی ایم مودی کال بھیرو مندر کی طرف بڑھے۔ کال بھیرو مندر پہنچنے کے بعد پی ایم مودی نے یہاں پوجا کی۔

یہاں پوجا کرنے کے بعد پی ایم مودی نامزدگی کے لیے کلکٹریٹ آفس کے لیے روانہ ہوئے۔ یہاں پی ایم مودی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان کے ساتھ حامی بھی موجود تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم مودی کے ہمراہ وزیرداخلہ امت شاہ بھی تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا قافلہ وارانسی کے بنارس لوکوموٹیو ورکشاپ گیسٹ ہاؤس سے صبح 8:30 بجے روانہ ہوا اور مقررہ راستے سے گنگا پوجا کے لیے دشوامیدھ گھاٹ پہنچا۔ یہاں پی ایم مودی نے رسموں کے مطابق پوجا کی۔ گنگا سے آشیرواد لینے کے بعد پی ایم مودی یہاں سے کروز کے ذریعے کال بھیرو مندر کے لیے روانہ ہوئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کال بھیرو مندر میں بھیرو اشتک کے ساتھ پوجا کی اور بابا کال بھیرو کی آرتی کے بعد نامزدگی کے لیے روانہ ہو گئے۔ پی ایم مودی نے ڈی ایم آفس میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

پی ایم مودی کی آمد کے پیش نظر کاشی میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پی ایم مودی کی نامزدگی میں 12 ریاستوں کے وزیراعلیٰ شامل ہوں گے۔ ان میں اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنو دیو سائی، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، راجستھان، آسام، ہریانہ، گوا، سکم، تریپورہ کے وزیراعلیٰ شامل ہیں۔ نامزدگی کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی وزیر اعظم کے ساتھ رہے۔ اس کے علاوہ کئی بڑے لیڈر بھی شریک رہے، پی ایم کی آمد کو دیکھتے ہوئے کاشی کے ہر کونے پر سخت سکیورٹی بندوبست کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 14, 2024, 1:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.