ETV Bharat / bharat

آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے 78واں یوم آزادی، وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ سے خطاب کیا - PM MODI SPEECH TODAY - PM MODI SPEECH TODAY

آج ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے۔ بھارت آج اپنا 78واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں لال قلعہ کو مرکزی تقریب کے لیے سجا دیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی لال قلعہ سے قومی پرچم لہرایا اور اس کی فصیل سے قوم کے نام اپنا 11واں خطاب کیا۔

وزیر اعظم مودی کا آج لال قلعہ سے خطاب
وزیر اعظم مودی کا کا فائل فوٹو (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 15, 2024, 6:59 AM IST

Updated : Aug 15, 2024, 9:51 AM IST

نئی دہلی: ہندوستان آج 78 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ اس سال کے جشن آزادی کا تھیم، ’وِکسِت بھارت @2047' ہے۔ اس کا مقصد ملک کو سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے اپنے ہدف کی طرف بڑھانا ہے۔

15 اگست 1947 کو بھارت نے جنگ آزادی کی طویل جد و جہد کے بعد برطانوی حکومت سے آزادی حاصل کی تھی۔ تب سے ہر سال 15 اگست کو ملک بھر میں جشن آزادی کا اہتمام دھوم دھام سے کیا جاتا ہے۔

آج دہلی کے لال قلعہ پر مرکزی تقریب کا آغاز وزیر اعظم مودی کے سینئر حکومتی اور فوجی حکام کی جانب سے استقبال کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے قومی پرچم لہرایا، جس کے ساتھ 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

لال قلعہ پر اس عظیم الشان تقریب کے پیش نظر دہلی میں سڑکوں سے لے کر فضا تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ہر موڑ پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ لال قلعہ اور پوری دہلی کی حفاظت کے لیے این ایس جی، ایس پی جی، نیم فوجی دستوں اور دہلی پولیس کے 35 ہزار سے زائد اہلکاروں نے دارالحکومت کی سیکورٹی کی کمان سنھالی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی کے موقع پر صدر دروپدی مرمو کا خطاب

Last Updated : Aug 15, 2024, 9:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.