ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی کو روس کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا - PM Modi Russia visit

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 7:27 PM IST

Updated : Jul 9, 2024, 8:03 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کو ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے سب سے باوقار شہری اعزاز- آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسل، سے باضابطہ طور پر نوازا ہے۔

PM Modi receives Russia's highest civilian honour during Moscow visit
وزیراعظم مودی کو روس کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے نوازا گیا (ANI X)

ماسکو: وزیر اعظم نریندر مودی کو روس کا سب سے بڑا اعزاز 'دی آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسل'دیا گیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یہ اعزاز وزیر اعظم نریندر مودی کو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا ہے۔

مودی نے ایک تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسل حاصل کرنے پر فخر ہے۔ میں اسے بھارت کے لوگوں کے نام وقف کرتا ہوں۔"

وزیراعظم مودی کو روس کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا (ANI)

واضح رہے کہ وزیراعظم مودی روس کے دو روزہ دورے پر ہیں اور روسی صدر پوتن کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کی۔ انہوں نے یہاں بھارتی تارکین وطن سے بھی خطاب کیا اور مختلف موضوعات پر بات کی۔ مسلسل تیسری بار عہدہ سنبھالنے کے بعد پی ایم مودی کا یہ دوسرا بیرون ملک دورہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کو ماسکو میں دو طرفہ بات چیت بھی کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بھارت اور روس کے درمیان مضبوط تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے شاندار استقبال اور اعزاز کے لیے اپنے دوست پوتن کا شکریہ ادا کیا۔

روسی صدر پوتن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں آپ کو اور عالمی برادری کو یقین دلاتا ہوں بھارت یوکرین تنازعہ کو ختم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے ہر طرح سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ روس پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کے اس دورے سے امن کے عمل کو نقصان پہنچے گا۔ زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یوکرین میں آج روس کے وحشیانہ میزائل حملے کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے تین بچے تھے اور 13 بچوں سمیت 170 زخمی ہو گئے۔

انھوں نے آگے لکھا کہ ایک روسی میزائل نے یوکرین میں بچوں کے سب سے بڑے ہسپتال کو نشانہ بنایا۔ جس کی وجہ سے کئی بچے ملبے تلے دب گئے۔ ایسے وقت میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے رہنما کو ماسکو میں دنیا کے سب سے خونی مجرم کو گلے لگاتے دیکھنا مایوس کن اور امن کی کوششوں کے لیے تباہ کن دھچکا پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے رہنما کا دنیا کے سب سے خونی مجرم کو گلے لگانا مایوس کن: یوکرینی صدر

پی ایم مودی سے پوتن کی ملاقات، عشائیہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت

یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعظم مودی ماسکو پہنچے

Last Updated : Jul 9, 2024, 8:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.