ETV Bharat / bharat

پی ایم مودی نے ملک کی پہلی انڈر واٹر میٹرو سروس کا افتتاح کیا - زیر آب میٹرو کا افتتاح

PM Modi inaugurates underwater metro: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کولکاتا میں ملک کی پہلی زیر آب میٹرو سروس کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے مغربی بنگال میں دیگر کئی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

پی ایم مودی نے ملک کی پہلی زیر آب میٹرو سروس کا افتتاح کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 11:15 AM IST

Updated : Mar 6, 2024, 11:53 AM IST

کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کولکاتا میں ملک کی پہلی زیر آب میٹرو ریل سروس کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ وزیر اعظم نے دو مزید میٹرو روٹس کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعظم مودی نے نیو گریا-ہوائی اڈہ مارگ کے نیو گریا روبی اسپتال کراسنگ سیکشن اور جوکا-ایسپلانیڈ میٹرو روٹ پر تاراتلا-ماجھرہاٹ کا بھی افتتاح کیا اور عوام کے لیے وقف کیا۔ اس موقعے پر وزیر اعظم نے میٹرو سے متعلق کل 15400 کروڑ روپے کے پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعظم اس میٹرو سروس کی پہلی سواری بھی کی۔ انہوں نے اسکولی طلبہ کے ساتھ اس انڈر واٹر میٹرو کی پہلی سروس کا لطف اٹھایا۔ یہ میٹرو ہاوڑہ میدان اور ایسپلینیڈ کے درمیان چلے گی۔ یہ سرنگ ٹرینوں کو دریائے ہوگلی کی تہہ سے 32 میٹر نیچے سے گزرے گی۔ اس طرح مسافروں کے سفر کے وقت میں کمی آئے گی۔ ہاوڑہ میدان اور ایسپلینیڈ کے بیچ دریائے ہگلی کو پار کرنے کے دوران میٹرو مسافروں کا استقبال سرنگوں میں نیلی روشنی کے ساتھ کیا جائے گا۔

وہیں اس موقعے پر وزیر اعظم مودی کی ایک جھلک پانے کے لیے صبح سے ہی ایسپلینیڈ میٹرو اسٹیشن پر لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع تھی۔ میٹرو سٹیشن کے ارد گرد جمع لوگوں کی بھیڑ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ اس کے بعد مودی ایسپلانیڈ میٹرو اسٹیشن پر میٹرو کی افتتاحی تقریب میں پہنچے۔ اس تقریب میں گورنر سی بی آنند بوس، بی جے پی لیڈر شبھیندو ادھیکاری اور بی جے پی کے ریاستی صدر سکانت مجمدار موجود تھے۔ وزیر اعظم نے ایسپلینیڈ میٹرو اسٹیشن سے کئی میٹرو پروجیکٹوں کے افتتاح کے بعد اسکولی طلبہ کے ساتھ ملک کی پہلی انڈر واٹر میٹرو کی سواری کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم دورہ کشمیر:سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات

Last Updated : Mar 6, 2024, 11:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.