ETV Bharat / bharat

بھارت یونان تعلقات میں ایک نئی پہل، باہمی تجارت 2030 تک دوگنی ہوجائے گی

India Greece ties وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو بھارتی دورے پر آئے ہوئے یونانی وزیر اعظم متسوتاکس کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے بھارت اور یونان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے مشترکہ عزم پر زور دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 21, 2024, 10:59 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور یونان نے اپنے باہمی تعلقات کو جدید بنایا ہے۔ مشترکہ طور پر کئی نئے اقدامات کرنے اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تعاون کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک 2030 تک باہمی تجارت کو دوگنا کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ہم دونوں ممالک کے شہریوں کو ایک دوسرے سے ملنے (امیگریشن اور نقل و حرکت کے شعبے میں شراکت) کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ جانکاری وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے دورے پر آئے ہوئے یونانی وزیر اعظم میتسوتاکس کے ساتھ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنے بیان میں دی۔

وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے مشترکہ تحفظات اور ترجیحات ہیں اور دونوں فریقوں نے اس علاقے میں اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقے پر طویل بات چیت کی ہے۔ مودی نے کہا کہ آج ہم نے ان تعلقات کو جدید شکل دینے کے لیے قدم اٹھایا ہے۔نئے اقدامات کی نشاندہی کی۔ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان امیگریشن اور مائیگریشن پارٹنرشپ معاہدے کے جلد اختتام پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے ہمارے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مودی نے کہاکہ ’’میں وزیر اعظم متسوتاکس اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ پچھلے سال یونان کے میرے دورے کے بعد ان کا ہندوستان کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ’’یونان کے وزیر اعظم کی سولہ سال کے طویل وقفے کے بعد ہندوستان آمد اپنے آپ میں ایک تاریخی موقع ہے۔

وزیر اعظم متسوتاکس بدھ کی شام دارالحکومت میں 'رائسینا ڈائیلاگ' میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ دونوں فریقوں کے درمیان آج کی بات چیت کو 'بامعنی اور نتیجہ خیز' قرار دیتے ہوئے مودی نے کہاکہ"یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کے ہدف کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم نے اپنے تعاون کو نئی توانائی اور سمت دینے کے لیے کئی نئے مواقع کی نشاندہی کی۔ دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبے میں قریبی تعاون کے بہت سے امکانات موجود ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں فریق اس علاقے میں گزشتہ سال طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے طبی آلات، ٹیکنالوجی، اختراع، مہارت کی ترقی اور خلا جیسے کئی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.