ETV Bharat / bharat

پی ایم مودی کی صدارت میں بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی

لوک سبھا کے امیدواروں کی پہلی فہرست کو حتمی شکل دینے کے لیے بی جے پی سی ای سی کی کل رات میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت وزیراعظم مودی نے کی۔ میٹنگ میں پارٹی لیڈروں جیسے بی جے پی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزراء امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ساتھ اتر پردیش، گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور دیگر بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 10:37 AM IST

Updated : Mar 2, 2024, 10:10 AM IST

نئی دہلی: بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی یعنی سی ای سی نے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں جمعرات کی رات اہم میٹنگ کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی رات دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں میٹنگ میں شرکت کی۔ مانا جا رہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات اپریل یا مئی کے شروع میں ہو سکتے ہیں۔ اس لیے امیدواروں کی پہلی فہرست پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر امت شاہ، راج ناتھ سنگھ جیسے سینئر لیڈر بھی موجود تھے۔ مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی امیدواروں کی فہرست آج جاری کر سکتی ہے۔

سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے سے پہلے بی جے پی 543 میں سے کئی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر سکتی ہے۔ اس میٹنگ میں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، گجرات کے بھوپیندر پٹیل، مدھیہ پردیش کے موہن یادو، چھتیس گڑھ کے وشنو دیو سائی، اتراکھنڈ کے پشکر سنگھ دھامی، گوا کے پرمود ساونت جیسے بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ موجود تھے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر جیوتی ادتیہ سندھیا، راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری بھی میٹنگ میں شامل ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق ریاستوں میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ان کے ساتھ، زعفرانی کیمپ ان حلقوں پر نظر ثانی کرکے امیدواروں کی نئی فہرست تیار کر رہا ہے جہاں بی جے پی نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزراء بھوپیندر یادو، دھرمیندر پردھان اور منسکھ منڈاویا اس بار لوک سبھا انتخابات کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ ہیوی ویٹ امیدواروں کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے امیدواروں کی فہرست میں نئے چہرے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاستوں کے حالیہ انتخابات میں نئے چہروں کو وزراء اعلیٰ بننے کو موقع دیا ہے۔ پارٹی کے دو سرکردہ قائدین امت شاہ اور جے پی نڈا نے اس سے قبل لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست طے کرنے کے لئے بی جے پی لیڈروں کے ساتھ کئی میٹنگیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 2, 2024, 10:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.