ETV Bharat / bharat

ٹرمپ پر جان لیوا حملہ: پی ایم مودی اور راہل گاندھی کا اظہار تشویش، کہا 'حملے سے فکر مند ہوں' - USA RALLY SHOOTING

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے کافی گہماگہمی چل رہی ہے۔ دریں اثناء پنسلوانیا میں ٹرمپ پر ایک ریلی جان لیوا حملہ ہو گیا۔ حملہ آوروں نے انہیں گولیوں نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اس حملے میں سابق صدر بھی زخمی ہوئے تھے۔ ٹرمپ پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پی ایم مودی اور راہل گاندھی نے ردعمل ظاہر کیا۔۔۔

ٹرمپ پر جان لیوا حملہ: پی ایم مودی اور راہل گاندھی کا رد عمل
ٹرمپ پر جان لیوا حملہ: پی ایم مودی اور راہل گاندھی کا رد عمل (ETV Bharat/AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 14, 2024, 12:23 PM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے شہر پنسلوانیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی شدید مذمت کی۔ پی ایم مودی اس حملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہ وہ 'سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے پریشان ہیں۔'

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ 'میں اپنے دوست اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی خبر سے انتہائی فکر مند ہوں۔ میں اس واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔"

"سیاست اور جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ میں ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں، ہماری دعائیں مرنے والوں کے اہل خانہ اور تمام امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔"

وہیں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے بھی رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 'میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش پر بہت فکر مند ہوں۔' لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے انتخابی ریلی میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’’میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش پر بہت فکر مند ہوں۔ ایسے اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ میں ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔"

پنسلوانیا کے بٹلر میں انتخابی ریلی کے دوران گولیوں چلیں جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو وہاں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ گولی ان کے کان کے اوپری حصے میں لگی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.