ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم کسانوں سے معافی مانگیں: کانگریس - پون کھیڑا

Pawan Kheda کھیڑا نے وزیر اعظم سے ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، "مسٹر مودی نے کسانوں سے جھوٹ بولا، سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرنے کے بعد اپنے وعدے سے مکر گئے۔ وہ آرٹی آئی کے ذریعہ ایم ایس پی کے سوال پر قدم پیچھے کرنے اور کسانوں کو دہشت گرد اور غیر ملکی ایجنٹ کہنے کے لیے معافی مانگیں۔"

پون کھیڑا
پون کھیڑا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 6:40 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کو کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) نہیں دی اور اس سلسلے میں کمیٹی بنانے کا وعدہ پورا نہیں کیا اور انہیں غیر ملکی ایجنٹ اور دہشت گرد کہا ہے، اس لیے انہیں کسانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب پچھلی بار کسان 'تین کالے قوانین' کو لے کر احتجاج کر رہے تھے، اس وقت مسٹر مودی نے ان سے معافی مانگی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ انصاف کریں گے۔

انہوں نے کہا، "تب مسٹر مودی نے کسانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا - میں تینوں قانون واپس لیتا ہوں، ایم ایس پی کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے جلد ہی ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔ لیکن آج دو سال سے زیادہ ہو گئے ہیں لیکن کوئی کمیٹی نہیں بنی ہے۔ آج جب کسان ایم ایس پی کو لے کر دوبارہ احتجاج کر رہے ہیں تو ان پر ربڑ کی گولیاں چلائی جا رہی ہیں، آنسو گیس کے گولے داغے جا رہے ہیں اور سڑک پر کیلیں بچھائی جا رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا، "انتخابی مہم کے دوران مسٹر مودی نے کسانوں کو ایم ایس پی دینے کا جھوٹا وعدہ کیا اور وزیر اعظم بن گئے۔ لیکن ان کا یہ جھوٹ اس وقت سامنے آیا جب ایم ایس پی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا گیا جس میں مسٹر مودی نے واضح طورپر کہا کہ ہم اس طرح کی ایم ایس پی نہیں دے سکتے جس میں ان پٹ کوسٹ اتنی زیادہ ہو۔

مودی نے نہ صرف اپنا وعدہ توڑا بلکہ کسانوں کے راستے پر کیل بچھائی اور انہیں بدمعاش کہنے سے بھی نہیں چوکے۔ انہوں نے کہا، ''مودی حکومت کہتی ہے کہ 'سوامی ناتھن کمیشن' کو کانگریس نے لاگو نہیں کیا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ سوامی ناتھن کمیشن میں 201 سفارشات تھیں، جن میں سے کانگریس کی قیادت والی حکومت نے 175 سفارشات کو نافذ کیا تھا۔ اس میں 26 سفارشات باقی تھیں، جن میں سب سے اہم ایم ایس پی سے متعلق اعلان کل کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ کردیاگیا۔"

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی نے زخمی کسان سے فون پر بات کی، دہلی چلو مارچ کی حمایت کا بھی اعلان کیا

کھیڑا نے وزیر اعظم سے ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، "مسٹر مودی نے کسانوں سے جھوٹ بولا، سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرنے کے بعد اپنے وعدے سے مکر گئے۔ وہ آرٹی آئی کے ذریعہ ایم ایس پی کے سوال پر قدم پیچھے کرنے اور کسانوں کو دہشت گرد اور غیر ملکی ایجنٹ کہنے کے لیے معافی مانگیں۔"

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.