ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو کے لوگ ڈی ایم کے اور کانگریس کو لوک سبھا کے انتخابات میں سبق سکھائیں گے، مودی - ڈی ایم کے

PM Modi in Tamil Nadu تمل ناڈو کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری مرحلے میں مودی نے ترونیل ویلی کے پالیم کوٹائی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام انتخابات میں خود غرض ڈی ایم کے کو مسترد کر دیں گے۔

مودی
مودی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 28, 2024, 8:08 PM IST

ترونیل ویلی: آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل تمل ناڈو میں انتخابی بگل بجاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ریاست میں حکمراں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) اور اس کی اہم اتحادی کانگریس پر نشانہ لگایا اور کہا کہ اگلے عام انتخابات میں ریاست کے عوام دونوں پارٹیوں کو سبق سکھائیں گے۔

تمل ناڈو کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری مرحلے میں مودی نے ترونیل ویلی کے پالیم کوٹائی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام انتخابات میں خود غرض ڈی ایم کے کو مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو حکومت ریاست میں کسی بھی مرکزی اسکیم کو متعارف کرانے کی مخالفت کرتی رہی ہے، جب کہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت ریاست کے تئیں متعصب نہیں ہے۔

ڈی ایم کے اور کانگریس پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کو ہٹا دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر ہم انتخابات کے بعد تلاش کریں گے تو ڈی ایم کے نہیں ملے گی۔‘‘ انہوں نے ریاست کی ڈی ایم کے حکومت پر مرکز کو کوئی تعاون فراہم نہ کرنے اور تمام فلاحی اسکیموں کو ناکام بنانے کا الزام لگایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انڈیا گروپ عوامی بہبود کی اسکیموں کو ناکام بنانے کے مقصد سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے ہندی بولنے والی ریاست سے ایل۔ مروگن کو ایم پی بنایا ہے اور تمل ناڈو سے دلت برادری کے ایک شخص کو مرکزی وزیر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور اگر ملک نے 100 گنا ترقی کی ہے تو تمل ناڈو کو بھی 100 گنا ترقی کرنی چاہئے۔ ڈی ایم کے پر خاندانی سیاست کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے، انہوں نے کہا، "ڈی ایم کے صرف اپنے بیٹوں کی ترقی کی خواہش مند ہے۔ وہ اپنے خاندانوں کے لیے ہیں لیکن میں آپ (تمل ناڈو کے لوگوں) کے لیے ہوں۔ خاندانی سیاست کرنے والوں کو عوام مناسب سبق سکھائیں گے۔

انہوں نے دونوں پارٹیوں پر لوگوں کو زبان اور نسل کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمل زبان نہیں جانتے لیکن انہیں تمل ناڈو کے لوگوں سے بہت پیار اورمحبت ہے۔ بی جے پی کارکنوں کو انتخابات میں گھر گھر مہم چلانے کی تلقین کرتے ہوئے مسٹر مودی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اس بار 400 سیٹیں جیت کر تیسری بار حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترونیلویلی کے عوام کے آشیرواد سے وہ دوبارہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوں گے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.