ETV Bharat / bharat

ہندوستانی ورکرز کو اسرائیل بھیجنے کا سلسلہ بند کیا جائے: اویسی کا مطالبہ - Owaisi on Indian workers to Israel

author img

By IANS

Published : Apr 13, 2024, 7:04 AM IST

رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے حکومت ہند کی جانب سے ہندوستانی افراد کو اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد ہندوستانی ورکرز کو اسرائیل بھیجے جانے پر سوال اٹھائے ہیں۔

Owaisi on Indian workers to Israel
Owaisi on Indian workers to Israel

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے جمعہ کو مطالبہ کیا کہ ہندوستانی کارکنوں کی اسرائیل کو "برآمد" بند کرے اور جو پہلے سے وہاں موجود ہیں ان کو واپس لایا جائے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے یہ مطالبہ ہندوستانیوں کو اسرائیل نہ جانے کی حکومت کے مشورے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔

اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سوال کیا کہ ''مودی حکومت نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ہندوستانیوں سے اسرائیل نہ جانے کو کہا گیا ہے۔ پھر ہندوستان ہندوستانی ورکرز کو اسرائیل کیوں بھیج رہا ہے؟ اگر یہ محفوظ نہیں ہے تو پھر ہندوستانی ورکرز کو موت کے جال میں کیوں بھیجا جا رہا ہے؟ کیا وزیراعظم نریندر مودی ان کی سیکورٹی کی ذاتی ذمہ داری لے رہے ہیں؟‘‘۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل "نسل کشی کررہا ہے اور اسے غریب ہندوستانی ورکرز کی حفاظت کی کوئی پرواہ نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے پوسٹ کیا کہ "ہندوستانی کارکنوں کی برآمد کو فوری طور پر روک دیا جانا چاہیے، اور جو پہلے سے موجود ہیں انہیں واپس لایا جانا چاہیے۔"

یہ بھی پڑھیں: ہندوستانیوں کو ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کرنے کا مشورہ

ایک اور پوسٹ میں اویسی نے دعویٰ کیا کہ چینی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم مودی کو ٹھکرا دیا اور ان کی درخواست کو رد کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ ملک کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ سرحد پر "طویل صورتحال" کیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست ہریانہ اور اترپردیش سے مزدوروں کو اسرائیل بھیجا گیا ہے۔ جس کے بعد مختلف سیاسی رہنماوں نے حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان ریاستوں میں روزگار ہیں تو اسرائیل جانے کی ضرورت پڑی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.