ETV Bharat / bharat

شفافیت کا دم بھرنے والی مودی حکومت کے پسینے چھوٹے، اب CSIR UGC NET 2024 کا امتحان کیا ملتوی - CSIR UGC NET 2024 EXAM POSTPONES - CSIR UGC NET 2024 EXAM POSTPONES

این ٹی اے نے مشترکہ CSIR UGC NET امتحان جون 2024 ملتوی کر دیا ہے۔ یہ امتحان 25 اور 27 جون کے درمیان ہونا تھا۔

شفافیت کا دم بھرنے والی مودی حکومت کے پسینے چھوٹے، اب CSIR UGC NET 2024 کا امتحان کیا ملتوی
شفافیت کا دم بھرنے والی مودی حکومت کے پسینے چھوٹے، اب CSIR UGC NET 2024 کا امتحان کیا ملتوی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 7:04 AM IST

نئی دہلی: NEET UG اور UGC NET میں دھاندلیوں کے الزامات کا سامنا کر رہی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے جمعہ کو مشترکہ CSIR UGC NET امتحان جون-2024 کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مشترکہ CSIR-UGC-NET امتحان سائنس کے مضامین میں جونیئر فیلوشپ پروگراموں کے امیدواروں کی اہلیت کے لیے کرایا جاتا ہے۔

اب CSIR UGC NET 2024 کا امتحان کیا ملتوی
اب CSIR UGC NET 2024 کا امتحان کیا ملتوی (GRAB PHOTO: NTA OFFICIAL SITE)

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 25 جون 2024 اور 27 جون 2024 کو ہونے والے مشترکہ CSIR NET امتحان کو ناگزیر حالات اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

  • این ٹی اے کا امیدواروں کو مشورہ:

این ٹی اے نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے آفیشل ویب سائٹ https://csimnet.nta.ac.in کو دیکھتے رہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی سوال، وضاحت یا جانکاری کے لیے امیدوار این ٹی اے ہیلپ ڈیسک کو 40759000-011 یا 69227700-011 پر کال کر سکتے ہیں یا csimet@nta.ac.in پر این ٹ اے سے تحریری طور پر سوال کر سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے 19 جون کو مرکزی وزارت تعلیم نے امتحان کی سالمیت پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے 18 جون کو ہونے والے UGC-NET کو منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیٹ یو جی 2024 امتحان کے پیپر لیک ہونے کے الزامات کی وجہ سے کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں اور کئی ہائی کورٹس کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ میں بھی دائر درخواستوں پر سماعت جاری ہیں۔

واضح رہے نیٹ یو جی 2024 امتحان میں دھاندلی کے الزامات کا سامنا کر رہی حکومت نے اب UGC-NET امتحان کی جانچ سی بی آئی کو سپرد کر دی ہے۔ سی بی آئی نے اس ضمن میں دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت کیس بھی درج کر لیا ہے۔ وزارت تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری گووند جیسوال نے کہا کہ پہلی نظر میں حکومت نے محسوس کیا کہ امتحان کی شفافیت سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

جیسوال نے کہا، 'کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، لیکن ایجنسیوں سے ہمیں جو معلومات ملی ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امتحان کی سالمیت سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے وزارت تعلیم نے یہ اقدام از خود اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.