یروشلم: بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے پیر کو اسرائیل میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران علاقائی پیش رفت اور غزہ میں انسانی امداد کے مسئلے کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے سرکاری ہینڈل سے ایکس پر پوسٹ کیا، وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے آج بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی اور انہیں غزہ کی پٹی میں جاری جنگ میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوبھال اور نتن یاہو نے یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں اور انسانی امداد کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اجیت ڈوبھال نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تزاکھی ہانیگبی سے بھی ملاقات کی۔ ہانیگبی نتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی خطے کے اہم رہنماؤں جیسے کہ متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، مصر اور اردن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے بات چیت میں سرگرم عمل ہیں۔
بھارت نے غزہ میں فلسطینی آبادی کو ضروری اشیاء کی کھیپ بھیج کر ضروری انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ واضح رہے بھارت کئی مرتبہ اقوام متحدہ میں اسرائیل حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتا آیا ہے۔ بھارت نے بار بار زور دیا ہے دو ریاستی حل ہی خطہ میں امن بحال کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: