ETV Bharat / bharat

عام انتخابات میں 94 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جمعہ کو، ساتھ میں بیتول سیٹ کے لیے بھی الیکشن - lok sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

تیسرے مرحلے میں جن سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونی ہے ان میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دادر اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو، گوا، گجرات، جموں و کشمیر، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

عام انتخابات
عام انتخابات
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 11, 2024, 6:43 PM IST

Updated : Apr 11, 2024, 10:15 PM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نئے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 94 سیٹوں پر انتخابی عمل کو انجام دینے کے لیے جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ عام انتخابات 2024 کے لیے 16 مارچ کو جاری کردہ پروگرام کے مطابق تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔

کمیشن نے جمعرات کو ایک ریلیز میں کہا کہ انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے گزٹ آف انڈیا میں ایک نوٹیفکیشن 12 اپریل 2024 کو جاری کیا جائے گا۔

ریلیز کے مطابق تیسرے مرحلے میں 7 مئی 2024 کو 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 94 پارلیمانی حلقوں اور مدھیہ پردیش کے 29 بیتول پارلیمانی حلقوں کے ملتوی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو گی۔انتخابات کے لئے تمام سیٹوں پر نامزدگی کا تیسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا 19 اپریل تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 20 تاریخ کو ہو گی اور 22 تاریخ تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔

مدھیہ پردیش کے 29-بیتول (ایس سی) پارلیمانی حلقہ میں ملتوی ہونے والی ووٹنگ کا ایک الگ نوٹیفکیشن بھی کل جاری کیا جائے گا۔ بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار کی موت کی وجہ سے اس سیٹ کے لیے دوسرے مرحلے کے انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

تیسرے مرحلے میں جن سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونی ہے ان میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دادر اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو، گوا، گجرات، جموں و کشمیر، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

سات مرحلوں میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہو گی اور انتخابی عمل 6 جون تک مکمل ہو جائے گا۔

یو این آئی۔

Last Updated : Apr 11, 2024, 10:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.