ETV Bharat / bharat

نیٹ پی جی امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان - NEET PG 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 3:32 PM IST

نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن ان میڈیکل سائنسز نے NEET PG امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں یہ امتحان 23 جون کو ہونا تھا لیکن اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

نئی دہلی: نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن ان میڈیکل سائنسز (NBEMS) نے جمعہ کو NEET PG امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا۔ قبل ازیں 'احتیاطی اقدام' کے طور پر امتحان سے صرف 12 گھنٹے پہلے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ پہلے یہ امتحان 23 جون کو ہونا تھا۔ NBEMS کے مطابق، اب یہ امتحان 11 اگست 2024 کو دو شفٹوں میں لیا جائے گا۔

NBEMS نے اپنے نوٹس میں کہا ہے، "NBEMS کے 22 جون 2024 کے نوٹس کے مطابق، NEET-PG 2024 امتحان کے انعقاد کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ NEET-PG 2024 کا امتحان اب 11 اگست 2024 کو دو شفٹوں میں منعقد کیا جائے گا۔" NEET-PG 2024 میں حاضر ہونے کی اہلیت کی کٹ آف تاریخ 15 اگست 2024 رہے گی۔

معلومات کے لیے NBEMS کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

عہدیداروں نے کہا کہ دو شفٹوں میں امتحان کے انعقاد سے متعلق مزید معلومات NBEMS کی ویب سائٹ https://natboard.edu.in پر شائع کی جائیں گی۔ کسی بھی سوال یا مدد کے لیے NBEMS کی مواصلاتی ویب پورٹل exam.natboard.edu.in/communication.php پر رابطہ کریں۔

امتحان کیوں منسوخ کیا گیا؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں منعقدہ مسابقتی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد NBEMS نے 'احتیاطی اقدام' کے طور پر 23 جون کو ہونے والے امتحان کو ملتوی کر دیا تھا۔ بورڈ کے مطابق یہ امتحان اس لیے منسوخ کیا گیا کیونکہ وزارت، امتحانی عمل کو کسی بھی بے ضابطگیوں سے پاک بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو جانچنا چاہتی تھی اور اس بات کو یقینی بنانا مقصد تھا کہ امتحان کے دوران کوئی بھی غلطی نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.