ETV Bharat / bharat

یوگی کے یوپی میں جیل میں آزاد ہیں پیپر لیک مافیا، جانیے کون ہے NEET پیپر لیک معاملے کا ماسٹر مائنڈ روی عتری - NEET PAPER LEAK MASTERMIND

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 8:06 AM IST

اتر پردیش سے مافیا راج، غنڈہ گردی کو ختم کرنے کو یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ فخر کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے مبینہ طور پر یوگی حکومت کی جیل سے ہی نیٹ یوجی امتحان پیپر لیک کا جرم ہوا ہے۔ اس پیپر لیک کے ماسٹر مائنڈ نے مبینہ طور پر میرٹھ جیل سے آسانی کے ساتھ نیٹ کا پیپر لیک کروا دیا۔

جانیے کون ہے جیل میں بند ماسٹر مائنڈ روی عتری
جانیے کون ہے جیل میں بند ماسٹر مائنڈ روی عتری (Etv Bharat)

لکھنؤ: یوگی حکومت بھلے کی غنڈہ راج ختم کرنے کے بلند وبانگ دعوے کرتی ہو لیکن آپ کو یہ جان کر تعجب ہو گا کہ یوپی کی جیل سے پیپر لیک جیسے جرم کو انجام دیا جا رہا ہے۔ یعنی یوگی حکومت کی جیلوں سے مافیا راج پھل پھول رہا ہے۔ ملک بھر میں مودی حکومت کی کِرکِری کی وجہ بنا نیٹ پیپر لیک معاملہ بھی مبینہ طور پر یوپی کی میرٹھ جیل سے انجام دیا گیا ہے۔ جس NEET پیپر لیک کو لے کر پورے ملک میں احتجاج اور سیاست ہو رہی ہے اس معاملے میں نئے نئے انکشافات بھی ہو رہے ہیں۔ اب اس معاملے میں روی عتری کا نام سامنے آیا ہے۔ روی عتری یوپی کی میرٹھ جیل میں قید ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ روی عتری ہی اس پورے معاملے کا اصل ماسٹر مائنڈ ہے، جس نے اپنے ساتھیوں کے ذریعے پٹنہ میں پیپر لیک کروایا تھا۔

  • کیا آپ کو پتہ ہے؟

روی عتری وہی شخص ہے جو یوپی پولیس پیپر لیک کا ماسٹر مائنڈ تھا اور فی الحال میرٹھ جیل میں بند ہے۔ ایس ٹی ایف نے جمعہ کو ہی روی عتری اور دیگر ملزمان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے رہنے والا روی عتری پیپر لیک کا ماہر کھلاڑی ہے۔ آپ کو یہ جان کر بھی تعجب ہوگا کہ یوپی کی جیل میں بند روی عتری کبھی ایم بی بی ایس کا طالب علم ہوا کرتا تھا۔آئیے جانتے ہیں کہ وہ پیپر لیک کرنے کا ماسٹر مائنڈ کیسے بن گیا۔

  • وہ بہت زیادہ امیر اور ڈاکٹر بننا چاہتا تھا:

گریٹر نوئیڈا کے نیمکا گاؤں کا رہنے والا روی عتری بچپن سے ہی بڑا چالاک اور پڑھائی میں تیز تھا۔ روی نے کھیتوں میں پڑھائی کی ہے، وہ اپنی ماں کے ساتھ کھیتوں میں کتابیں لے کر جاتا تھا۔ وہ ہمیشہ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے سامنے اپنی امیر بننے کی خواہش کو ظاہر کیا کرتا تھا۔ روی کو شروع سے ہی ڈاکٹر بننے کی خواہش تھی۔ اس نے شری رام ماڈل انٹر کالج سے 12ویں کی تعلیم مکمل کی اور میڈیکل کے داخلہ امتحان کی تیاری کے لیے راجستھان کے کوٹا چلا گیا۔ یہاں اس نے ایک کوچنگ سینٹر میں داخلہ لیا اور تیاری شروع کی۔ اس دوران وہ سالور (پیپر حل کرنے والا) گینگ کے رابطے میں آیا اور پیپر لیک کرنے کا طریقہ سیکھا۔ کوٹا آنے کے ایک سال بعد، 2007 میں، روی پہلی بار سالور بنا اور اس نے کسی اور کی جگہ بیٹھ کر ریلوے اور بینک کے امتحانات میں پیپر حل کیا۔

  • پری میڈیکل ٹیسٹ بھی دھوکہ دے کر پاس کیا:

روی نے 2012 میں دھوکہ دہی سے ہریانہ پری میڈیکل ٹیسٹ پاس کر کے پی جی آئی ایم ایس-روہتک میں داخلہ لیا تھا۔ اس کام میں اس کی موہت چودھری نے مدد کی تھی۔ یہی وہ سال تھا جب روی کو میڈیکل امتحان کے پیپر لیک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں وہ ضمانت پر رہا ہو گیا۔ جیل سے رہائی کے چند دن بعد، روی عتری کو ایس بی آئی کے کاغذات لیک کرنے کے الزام میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ روی نے ایم بی بی ایس کے تیسرے سال تک تعلیم حاصل کی لیکن فائنل ایئر کا پیپر نہیں دیا۔ اس کے بعد وہ پوری طرح سے سالور اور پیپر لیک کرنے کے کالے کاروبار میں لگ گیا۔

  • روی عتری بے حد صفائی کے ساتھ پیپر لیک کرتا ہے:

پولیس پوچھ تاچھ میں روی عتری کے بارے میں جو معلومات سامنے آئی ہیں وہ یہ ہیں کہ وہ مقابلہ جاتی امتحان کے پرچوں کی چھپائی اور ٹرانسپورٹ کمپنی سے وابستہ ملازمین کے بارے میں معلومات حاصل کرتا تھا۔ اس کے بعد پوری منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی گینگ کو متحرک کرتا اور پیپر لیک کروا دیتا تھا۔ یوپی پولیس بھرتی امتحان کے علاوہ، روی نے آر او اے آر او امتحان سمیت کئی مقابلہ جاتی امتحانات کے پرچے لیک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب تک وہ تین بار جیل جا چکا ہے۔ ایس ٹی ایف نے روی کو یوپی پولیس کا پیپر لیک کرنے کے معاملے میں نوئیڈا سے گرفتار کیا تھا۔ تب سے وہ جیل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.