ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر میٹنگ اختتام پذیر، آج ہی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کر سکتا ہے این ڈی اے - NDA LEADERS MEETING

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 5:38 PM IST

Updated : Jun 5, 2024, 5:45 PM IST

دہلی میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر این ڈی اے رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی ختم۔ میٹنگ میں نتیش کمار، چندربابو نائیڈو سمیت تقریباً تمام پارٹیوں کے قائدین نے حصہ لیا۔

آج این ڈی اے کی دہلی میں میٹنگ
آج این ڈی اے کی دہلی میں میٹنگ (Etv Bharat)

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کو لے کر دہلی میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکاری رہائش گاہ پر آج این ڈی اے رہنماؤں کی میٹنگ ہو ئی ہے۔ اس میٹنگ میں بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار، ٹی ڈی پی کے صدر این چندرابابو نائیڈو، جیتن رام مانجھی سمیت تقریباً تمام این ڈی اے پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے دیگر بڑے لیڈر بھی میٹنگ میں موجود رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹنگ کے بعد این ڈی اے لیڈر آج ہی صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کر سکتے ہیں۔ آج رات 7:45 بجے نریندر مودی بھی صدرِ جمہوریہ سے ملاوات کریں گے۔ حالانکہ این ڈی اے کی میٹنگ سے پہلے ہی مودی نے بدھ کو راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کے عہدہ کے ساتھ وزراء کونسل کا استعفیٰ بھی پیش کیا۔ صدر نے پی ایم مودی کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ تاہم انہیں نئی ​​حکومت کے قیام تک عہدے پر برقرار رہنے کو کہا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے کو لوک سبھا انتخابات 2024 میں مسلسل تیسری بار واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نریندر مودی 8 جون کو تیسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 5, 2024, 5:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.