ادے پور: قومی ووٹرز ڈے ہر سال 25 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں جمعرات کو ملک بھر میں ووٹنگ کی اہمیت کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں لیکن راجستھان کے ادے پور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ووٹ کی اہمیت کو سمجھانے کے لیے انوکھی مہم شروع کی ہے۔ ادے پور کے رہنے والے شری رتن موہتا گزشتہ 4 سالوں سے ہر روز 5 سے 10 لوگوں کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں بتا رہے ہیں اور ان کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں۔ موہتا ایک سابق بینک منیجر ہیں، انھوں نے حلف لے کر ہزاروں لوگوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے گزشتہ 4 سالوں سے کام کیا ہے۔
- حق رائے دہی کی اہمیت کے لیے کیا کام:
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے، موہتا نے کہا کہ بھارت کی جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کی اپنی خاص اہمیت ہے۔ پنچایتی انتخابات میں بھی ہر شخص کے ووٹ کی اپنی ایک خاص اہمیت ہوتی ہے۔ قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ بینک منیجر کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد انہوں نے یہ قدم جمہوریت کے لیے تعاون اور نوجوان ووٹروں کو ووٹ کی اہمیت بتانے کے لیے اٹھایا۔ پہلے ہم ہر روز ایک شخص کو ووٹ ڈالنے کے بارے میں معلومات دیتے تھے اور ان کے ساتھ ایک تصویر کلک کرواتے تھے، لیکن اب ہر روز 5 سے 10 لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی معلومات دیتے ہیں۔ خاص طور پر وہ نوجوان ووٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے کام کرتے ہیں اور انھیں اپنا ووٹر شناختی کارڈ بنانے کے لیے آمادہ کرتے ہیں۔
اس کے لیے انھوں نے ایک خصوصی فولڈر بھی بنایا ہے جس میں ووٹرز کے بارے میں آگاہی کا ایک خاص پیغام لکھا گیا ہے۔ جمہوریت کے عظیم تہوار میں ووٹ کی کیا اہمیت ہے، اس میں لکھا گیا ہے۔ یہی نہیں، جب موہتا کسی بھی شادی کی تقریب یا فنکشن میں جاتے ہیں تو وہ لوگوں کو ووٹنگ اور اس کی خصوصیات کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہیں۔
موہتا کو ان خدمات کے لیے ضلعی سطح کے کئی ایوارڈس سے نوازہ جا چکا ہے۔