ETV Bharat / bharat

نریندر دابھولکر قتل کیس میں 11 سال بعد عدالت نے دو ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی - Narendra Dabholkar Murder Case - NARENDRA DABHOLKAR MURDER CASE

آج پونے کی ایک خصوصی عدالت نے نریندر دابھولکر قتل کیس میں 11 سال بعد اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ تین ملزمان کو بری کر دیا۔

Narendra Dabholkar Murder Case
نریندر دابھولکر قتل کیس میں عدالت نے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 1:09 PM IST

پونے: مہاراشٹر کے پونے کی خصوصی عدالت نے سماجی کارکن نریندر دابھولکر کے قتل کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے ملزمان وریندر سنگھ تاوڑے، سنجیو پنالیکر اور وکرم بھاوے کو بری کر دیا ہے۔ جبکہ ملزم سچن اندورے اور شرد کالسکر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ غور طلب ہو کہ نریندر دابھولکر کو پونے میں 20 اگست 2013 کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اس موقع پر نریندر دابھولکر کے بیٹے ڈاکٹر حامد دابھولکر نے کہا کہ مفکروں کے لیے خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ لوگوں کو ختم کر کے نظریات کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے نظریہ پر شک کرنے والوں کو سزا سنا دی ہے۔ مرکزی سرغنہ گرفتار کر لیا گیا۔ حامد دابھولکر نے کہا کہ وہ اس کے لیے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جائیں گے۔

وہیں نریندر دابھولکر کی بیٹی مکتا دابھولکر نے کہا کہ گوری لنکیش کے قتل کے بعد سچن اندورے، شرد کلسرکر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک مرحلے پر تفتیش روک دی گئی۔ عدالت نے گولی چلانے والے کو سزا سنائی ہے۔ توہم پرستی کے خلاف جنگ 11 سال سے جاری ہے، نرملون کمیٹی اور میڈیا نے اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان 24 سے 25 سال کے ملزمان کا برین واش کس نے کیا؟ تفتیشی ادارے اس جرم کے ماسٹر مائنڈ کو تلاش کریں۔ سی بی آئی نے اپنی چارج شیٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ یہ ایک وسیع تر عسکریت پسندانہ سازش کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر دابھولکر قتل کیس میں سی بی آئی جانچ مکمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.