ETV Bharat / bharat

مظفر پور: شادی کی بارات سے واپس آتے ہوئے بولیرو حادثے کا شکار، 5 ہلاک، 6 کی حالت تشویشناک

مظفر پور میں شادی کی بارات سے واپس آ رہی بولیرو حادثہ کا شکار ہو گئی۔ اس حادثہ میں گاڑی میں سفر کرنے والے 11 میں سے 5 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ چھ افراد کی حالت بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 12:58 PM IST

مظفر پور: بہار کے مظفر پور میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ شادی کی بارات سے واپس آنے والی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں سبھی کا علاج جاری ہے۔

  • مظفر پور میں سڑک حادثہ میں 5 کی موت:

یہ واقعہ ضلع کے رام پور ہری تھانہ علاقے کے قریب پیش آیا۔ گاڑی میں تقریباً 11 افراد سوار تھے۔ تمام مرنے والے رنی سید پور کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں افراتفری ہے۔ معلومات کے مطابق بولیرو ڈرائیور کی گاڑی چلاتے ہوئے آنکھ لگ گئی اور کار سامنے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے ٹکڑے ہو گئے۔ پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

  • ڈرائیور کے اونگھنے کی وجہ سے ہوا حادثہ:

واقعہ کے بعد گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ متوفی اندرا کمار کی اہلیہ نے بتایا کہ گاؤں سے کسی کی شادی کی بارات تھی، سبھی بولیرو میں چکیہ بارات میں گئے ہوئے تھے، واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا، میرے شوہر کی بھی موت ہو گئی ہے۔ سب لوگ فور وہیلرمیں گئے تھے۔"

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.