ETV Bharat / bharat

مختار انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی گئی - Mukhtar Ansari

Mukhtar Ansari Life Imprisonment: وارانسی کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے مختار انصاری کو آرمس ایکٹ کے تحت عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزا انہیں جعلی اسلحہ لائسنس کے معاملے میں سنائی گئی ہے۔

Mukhtar Ansari
مختار انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی گئی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 3:31 PM IST

Updated : Mar 13, 2024, 4:02 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے وارانسی کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے بدھ کو مختار انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی۔ اترپردیش کی باندہ جیل میں بند مختار انصاری کو بدھ کو آرمس ایکٹ کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔ وارانسی کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے منگل کو مختار انصاری کو 36 سال پرانے معاملے میں قصوروار پایا تھا۔

غور طلب ہو کہ وارانسی کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے 36 سالہ جعلی بندوق لائسنس کیس میں مختار انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، ساتھ ہی عدالت نے 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے مختار انصاری کے خلاف سال 1997 میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ منگل کو عدالت نے مختار انصاری کو مجرم قرار دیا تھا۔ جبکہ مختار انصاری نے اس معاملے میں راحت کی اپیل کی تھی۔ عدالت نے انہیں کوئی ریلیف نہیں دیا اور عمر قید کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ عدالت نے کہا کہ مختار انصاری پر سنگین الزام تھا۔ 1987 میں انہوں نے جعلی دستخط کرکے ڈبل بیرل بندوق کا لائسنس حاصل کیا تھا۔ اس کے لیے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے جعلی دستخط بھی کیے گیے۔ اس معاملے میں اس وقت کے چیف سکریٹری آلوک رنجن اور ضلع مجسٹریٹ نے بھی گواہی دی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے سال 1997 میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ جہاں معاملے کی سنوائی کرتے ہوئے وارانسی کی عدالت نے منگل کو مختار انصاری کو مجرم قرار دیا تھا۔

مختار انصاری کو اب تک سات مقدمات میں سزا سنائی جا چکی ہے۔ انہیں 21 ستمبر 2022 کو ایک سرکاری ملازم کو دھمکیاں دینے کے معاملے میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں درج گینگسٹر ایکٹ کیس میں انہیں 23 ستمبر 2022 کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔ گینگسٹر ایکٹ کے تحت انہیں 15 دسمبر 2022 کو 10 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

29 اپریل 2023 کو عدالت نے انہیں گینگسٹر ایکٹ کے تحت 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تھانہ عالم باغ میں جیلر کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ مشہور اودھیش رائے قتل کیس میں 5 جون 2023 کو مختار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ 15 دسمبر 2023 کو عدالت نے رنگٹا فیملی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Last Updated : Mar 13, 2024, 4:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.