ETV Bharat / bharat

‘مجھے جیل میں زہر دیا جارہا ہے‘ مختار انصاری کا آڈیو اور خط سوشل میڈیا پر وائرل - Mukhtar Ansari last conversation

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 7:50 PM IST

Mukhtar Ansari last conversation مختار انصاری کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو اور ایک خط وائرل ہوگیا جس میں انہوں نے جیل انتظامیہ پر انہیں ’سلو پوائزن‘ دینے اور ان کے قتل کی سازش رچنے کا بھی الزام عائد کیا۔

‘مجھے جیل میں زہر دیا جارہا ہے‘ مختار انصاری کا آڈیو اور خط سوشل میڈیا پر وائرل

حیدرآباد: مختار انصاری کا گذشتہ روز جمعرات کو باندہ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا وہ کر گئے۔ وہ گزشتہ 19 سال سے ملک کی مختلف جیلوں میں بند تھے۔ مختار انصاری کی موت کے بعد عدالت میں جمع کرایا گیا ایک آڈیو اور خط وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل آڈیو مختار انصاری اور ا کے فرزند عمر کے درمیان ہوئی بات چیت کا بتایا جارہا ہے۔ تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ آڈیو میں مختار انصاری بہت دھیمی آواز میں بات کررہے ہیں جس سے ایسے لگ رہا ہے کہ وہ انتہائی کمزور ہیں۔ دوسری طرف ان کے فرزند عمر انہیں تسلی دے رہا ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ دو روز قبل علاج کے بعد مختار انصانری کو ہاسپٹل سے جیل منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے فرزند عمر سے فون پر بات چیت کی تھی۔ یہ آڈیو اسی گفتگو کا بتایا جارہا ہے۔ وہیں وائرل خط میں مختار انصاری نے کچھ افسران پر جیل کے اندر کھانے میں زہر ملانے اور ان کے قتل کی سازش کا الزام لگایا تھا۔

وائرل آڈیو میں فرزند عمر اپنے والد مختار انصاری کو تسلی دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے، عدالت سے حکم ملنے کے بعد وہ جلد ان سے ملاقات کے لیے جیل آئیں گے، رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اور ہمیں اللہ پر یقین ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہو جائیں گے‘۔ وہیں وائرل آڈیو میں مختار انصاری یہ کہہ رہے ہیں کہ ’انہیں سلو پوائزن دیا جارہا ہے۔

آڈیو کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک خط بھی وائرل ہو رہا ہے جو مختار انصاری نے عدالت میں دیا تھا۔ خط میں مختار انصاری نے لکھا ہے کہ انہیں سیاسی بدلے کی وجہ سے فوجداری مقدمات میں پھنسایا گیا ہے اور وہ 2005 سے عدالتی حراست میں جیل میں قید ہیں۔ مختار انصاری نے لکھا کہ انہوں نے 20 مارچ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت کو بتایا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے 19 مارچ 2024 کی رات کھانے میں زہر ملاکر انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’مجھے اپنے معتمبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ان کے قتل کی سازش رچی جارہی ہے جس میں کچھ افسران ملوث ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.