ETV Bharat / bharat

ایم پی: پہلے مرحلے کی چھ نشستوں پر آج تھمے گی انتخابی مہم - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

مدھیہ پردیش میں عام انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت چھ سیٹوں پر انتخابی مہم تھم جائے گی۔ تمام سیاسی پارٹیاں تشہیری مہم کے اختتامی دن زیادہ سے زیادہ ووٹروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 17, 2024, 2:10 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج شام چھ پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم کی آخری تاریخ ختم ہونے کے ساتھ ہی انتخابی مہم تھم جائے گی۔

پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو سدھی، شہڈول، جبلپور، منڈلا، بالاگھاٹ اور چھندواڑہ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی، لیکن ماؤنوازی سے متاثرہ بالاگھاٹ پارلیمانی حلقہ کے تین اسمبلی حلقوں بیہر، لانجی اور پرسواڑا میں صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ہی ووٹنگ ہوگی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس کے پیش نظر بیہر، لانجی اور پرسواڑا میں انتخابی مہم آج شام 4 بجے اور باقی تمام علاقوں میں شام 6 بجے ختم ہو جائے گی۔ اس مدت کے بعد کوئی انتخابی میٹنگز اور روڈ شو وغیرہ نہیں ہوں گے۔ امیدوار گھر گھر جا کر ووٹرز سے رابطہ کر سکیں گے۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن نے کہا کہ ووٹنگ کے مقررہ اختتام سے 48 گھنٹے قبل لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم کو روکنے کا التزام ہے۔ علاقے سے باہر کے لوگ جو اس حلقے میں ووٹر نہیں ہیں انہیں بھی انتخابی مہم کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔

ریاست میں کل 29 پارلیمانی حلقے ہیں اور ان سبھی میں کل چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ آج انتخابی مہم کے آخری دن بی جے پی اور کانگریس کے لیڈڑ اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی میٹنگیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.