ETV Bharat / bharat

مختار انصاری کے بیٹے عباس کو پیرول پر نہیں ضمانت پر باہر لایا جائے گا: افضال انصاری - Afzal Ansari on Abbas Ansari - AFZAL ANSARI ON ABBAS ANSARI

Mukhtar Ansari Death: رکن پارلیمنٹ افضل انصاری نے کہا کہ مختار انصاری کے انتقال کے بعد ان کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری نے ہائی کورٹ میں پیرول کی درخواست دی تھی، تاہم پیرول نہیں مل سکا۔

افضال انصاری
افضال انصاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 31, 2024, 10:40 PM IST

Updated : Mar 31, 2024, 10:54 PM IST

رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کا بیان

غازی پور: مختار انصاری کے بڑے بیٹے اور مئو حلقے سے ایم ایل اے عباس انصاری کو پیرول ملنے کے سوال پر ایم پی افضل انصاری نے کہا کہ مختار انصاری کی موت کے بعد چھوٹے بیٹے عمر انصاری نے ہائی کورٹ میں پیرول کی درخواست دائر کی تھی، لیکن پیرول نہیں مل سکا۔

ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج اس دن نہیں بیٹھے تھے جس کی وجہ سے پیرول نہیں مل سکا۔ اب ہم ایک سے دو ہفتوں میں ہم عباس انصاری کو پیرول پر نہیں بلکہ مکمل ضمانت پر باہر لانے کی کوشش کریں گے۔

بتادیں کہ مختار انصاری کا باندہ جیل میں پُراسرار حالات میں انتقال ہو گیا تھا۔اس کے بعد مختار کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری نے عباس انصاری کے پیرول کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ لیکن، انہیں پیرول نہیں مل سکا جس کی وجہ سے مختار کے بڑے بیٹے اور مئو صدر سے ایم ایل اے عباس انصاری اپنے والد کے آخری رسومات میں بھی شامل نہیں ہوسکے۔

وہیں، مختار انصاری کی پُراسرار موت کے معاملے میں عدالت سے رجوع کرنے پر افضل انصاری نے کہا کہ مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری نے پہلے ہی مختار انصاری کو یوپی سے باہر منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ وہ کیس ابھی تک زیر التوا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قانونی مشیروں سے تجاویز لے رہے ہیں۔ اس کے بعد ہی آگے کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مختار انصاری کے جنازے کے دوران ڈی ایم اور افضال انصاری کے درمیان تلخ کلامی

مختار انصاری کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کے لئے جدوجہد کریں گے: افضال انصاری

انتقال سے ایک روز قبل مختارانصاری کے بیٹے عمرانصاری سے آخری گفتگو

مختار احمد انصاری غریبوں اور مظلوموں کے مددگار کی حیثیت سے ہمیشہ جانے جائیں گے: محمود مدنی

Last Updated : Mar 31, 2024, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.