حیدرآباد: مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے مرکزی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر کب تک اقلیتوں پر ظلم ڈھاتے رہیں گے؟۔ ہندوستان ایک طویل عرصہ سے مظلوم فسلطینیوں کی حمایت کرتا آرہا ہے۔ ان کے حق میں اپنی آواز کو بلند کرتا آرہا ہے۔ لیکن موجودہ کچھ شرپسند عناصر ذاتی مفاد پرست افراد ظالم وغاصب اسرائیل حکومت کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں جو کہ قابل مذمت اور انسانیت کے خلاف ہے۔
مولانا نے کہا کہ رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی ہمیشہ سے ہی بے بے باک انداز میں اقلیتوں ودیگر طبقات کے حمایت میں آواز اٹھاتے رہے ہیں۔چاہے وہ این آر سی کا مسئلہ ہوں، چاہے وہ سی اے اے کا بل یا تین طلاق کا مسئلہ ہو۔ ہر مسئلہ میں اپنی آواز کو بلند کیا ہے۔ اپنی بات کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچایا۔ اب جب کہ پانچویں مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر حلف برداری کے موقع پر انہوں نے فلسطین کا جو نعرہ لگا یا ہے۔ ہم ان کی تائید کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصل میں بیر سٹر اویسی کی پانچویں مرتبہ رکن پارلیمان کی حیثیت سے کامیابی پر بی جے پی چراغ پا ہوگئی ہے۔بی جے پی چاہتی تھی کہ حیدرآباد سے ان کے امیدوار کامیاب ہو لیکن شہر حیدرآباد کی عوام نے بی جے پی کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بد ترین شکست سے نوازا۔ مولانا نے مزید کہا کہ جب کبھی بھی بیرسٹر اویسی نے پارلیمنٹ میں کسی بھی مسئلہ پر آواز اٹھائی۔
یہ بھی پڑھیں:اویسی کے دہلی کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر شرپسندوں نے کی توڑ پھوڑ، اویسی نے پی ایم مودی کو بتایا ذمہ دار
مولانا نے دہلی پولیس وحکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسا معاملات کا سخت نوٹ لیں۔ شرپسندوں کے ارادوں کو ناکام بنائیں۔ مولانا نے بیرسٹر اسد الدین اویسی کے حق میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اسد اویسی کی شرپسندوں کے شر سے حفاظت فرمائیں اور ان کے عزائم کو سلامت رکھیں اور ان سے بے لوث قوم وملت کا کام لیں۔