ETV Bharat / bharat

محمد کیف قتل معاملہ: ملزم کی عدالت میں پیشی، 6 دنوں کی پولیس تحویل - One Arrest In Md Kaif Case

Mohammad Kaif Murder Case: محمد کیف قتل معاملہ میں ملزم کی عدالت میں پیشی ہوئی، عدالت نے ملزم کو 6 دنوں کی پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔

Mohammad Kaif Murder Case: Accused appears in court, 6 days police custody

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 5:25 PM IST

محمد کیف قتل معاملہ: ملزم کی عدالت میں پیشی، 6 دنوں کی پولیس تحویل

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں 12 دنوں سے گمشدہ 7 سالہ محمد کیف محمد الیاس نامی بچہ کی لاش چاندور گھاٹ سے برآمد ہوئی۔ جس کے بعد عائشہ نگر پولیس نے محمد کیف کے قتل کے الزام میں لکشمن جگناتھ سونونے نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔ جب کہ پولیس نے ملزم لکشمن جگناتھ سونونے کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 4/24 قلم ایکٹ دفعہ 363، 302، 201 کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور سخت بندوبست کے ساتھ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں معزز جج نے ملزم کو 6 دنوں تک کی پولیس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیف قتل معاملہ میں ایک گرفتار، عوام کی جانب سے سزائے موت کا مطالبہ

اس تعلق سے سینئر وکیل ایڈووکیٹ عبدالعظیم خان نے نمائندۂ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج ملزم لکشمن جگناتھ سونونے کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی جانب سے 10 دنوں کی پولیس تحویل کی درخواست کی گئی۔ لیکن ملزم کی طرف سے کوئی وکیل نہیں تھا۔ کیونکہ ملزم پر الزام ہے کہ ایک 7 سالہ معصوم بچہ کو جس طرح بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ اس بنیاد پر کوئی بھی وکیل اس مقدمہ کو لڑنا نہیں چاہتا۔

ایڈووکیٹ عبدالعظیم خان نے کہا کہ ایسی صورت میں عدالت کی لیگل کمیٹی کی جانب سے ایسے ملزمین کو وکیل مہیا کرایا جاتا ہے جن کے پاس وکیل نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے بعد بھی جن وکلاء سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی نہ کوئی وجوہات بتا کر اس مقدمہ کو لڑنے سے انکار کردیا۔ اس دوران عدالت نے بہت انتظار کے بعد ملزم کو 6 دنوں تک پولیس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد پولیس اس میں مزید دفعات کا اندراج کرسکتی ہے۔ فی الحال پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.