ETV Bharat / bharat

مودی اپوزیشن کو ڈرا کر حکومت کرنا چاہتے ہیں: کھڑگے

Modi wants to rule by intimidating opposition

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 9:18 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے ان پر مہنگائی، بے روزگاری اور ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگایا اور کہا کہ ان کے سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے نعرے نے سب کو تباہ کر دیا ہے۔ آج یہاں گیتا کالونی کے رام لیلا میدان میں منعقد 'نیائے سنکلپ سمیلن' میں جمع ہونے والے بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' میں انصاف کے پانچ ستونوں کے ساتھ نکلے ہیں۔ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کسی پارٹی لیڈر نے ایسا قدم نہیں اٹھایا۔ یہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے اور اگر ہم اس میں ناکام رہے تو سب کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

کھڑگے نے کہا، "آج ہر اخبار میں مودی کی گارنٹی کے نام پر اشتہارات شائع ہوتے ہیں۔ ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے اور لوگوں کے کھاتوں میں 15-15 لاکھ روپے دینے کے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ ۔نوجوان، خواتین، کسان اور غریبوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ دہلی میں جو ترقی ہوئی ہے وہ کانگریس کی شراکت ہے۔ سونیا گاندھی کے تعاون سے شیلا دکشت جی نے دہلی کو ترقی دی۔
کانگریس صدر نے مہنگائی اور بے روزگاری پر بھی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ محکموں میں 30 لاکھ عہدے خالی ہیں لیکن مودی حکومت نوکریاں نہیں دے رہی ہے کیونکہ ریزرویشن کے ذریعہ ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی لوگ اس میں آئیں گے۔ ہر گھنٹے میں ایک کسان اور دو نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ عام آدمی پر ٹیکس اور جی ایس ٹی کا بہت بڑا بوجھ ہے۔ مودی حکومت امیروں کو کروڑوں روپے کا قرض دے رہی ہے لیکن کسانوں کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے چھوٹے تاجروں کو مدد کا یقین دلایا لیکن قرض صرف بھارتیہ جنتا پارٹی اور سویم سیوک سنگھ کے لوگوں کو دیا گیا۔ کانگریس نے جو بھی بنایا، بی جے پی اسے بیچ رہی ہے۔ گزشتہ 10 برسوں میں بی جے پی نے عوام کے جذبات سے کھیل کر تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل جاری رکھا۔ وہ ووٹ بینک کے لیے بھی بھگوان کا استعمال کر رہی ہے اور ایسے لوگ اقتدار میں آئے تو ملک برباد ہو جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.