ETV Bharat / bharat

حکومت کا وائٹ پیپر ناکامی چھپانے کی کوشش ہے: چدمبرم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 6:59 AM IST

Chidambaram On white paper مودی حکومت کی جانب سے اپنی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لئے وائٹ پیپر جاری کرنے پر اپوزیشن نے سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ناکامی کو چھپانے کے لئے وائٹ پیپر جاری کیا گیا ہے۔

Chidambaram On white paper
Chidambaram On white paper

نئی دہلی: کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے مودی حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ میں لائے گئے وائٹ پیپر کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے اسے سفید جھوٹ کا 'وائٹ پیپر' قرار دیا۔ چدمبرم نے جمعہ کے روز یہاں اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کے قرطاس ابیض سے اس کی بدعنوان ذہنیت اجاگر ہوتی ہے۔ یہ ایک سیاسی چال ہے جس کا مقصد پچھلی حکومت کے ذریعہ کیے گئے کاموں کو نقصان پہنچانا اور موجودہ حکومت کے نا مکمل وعدوں، بڑے پیمانے پر ناکامیوں اور غریبوں سے دھوکہ دہی کو چھپانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ وائٹ پیپر جھوٹ کا ایک پلندہ ہے جس کا مقصد 2014 کے بعد کے معاشی منظر نامے کا جائزہ لیے بغیر اس کی بدنامی کرنا ہے۔ یہ وائٹ پیپر نہیں ہے بلکہ ایک کھیلواڑ ہے جس کا مقصد گذشتہ 10 سالوں میں این ڈی اے حکومت کے گناہوں اور سیاہ کاریوں کو سفید کرنا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے، بیرون ملک سے کالا دھن 100 دنوں میں واپس لانے، ہر شہری کے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے، پیٹرول اور ڈیزل 35 روپے فی لیٹر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے، 2023-24 تک 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت حاصل کرنے، 2022 تک ہر خاندان کو گھر فراہم کرنے اور 100 اسمارٹ سٹی بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ حکومت ان سب وعدوں میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔"

مزید پڑھیں: 'سرمایہ دارانہ نظام کو بڑھانے والا بجٹ ہے'

انہوں نے کہا کہ 2004 میں کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد کی حکومت کو ایسی معیشت وراثت میں ملی تھی جس کی گزشتہ چھ سالوں میں کارکردگی اوسط سے کم رہی تھی، پھر بھی اس دور کو 'انڈیا شائننگ' کہا جاتا تھا۔ مگر وہ نعرہ اس حکومت کا کچھ کام نہ آیا وار بی جے پی حکومت کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اوراب پھر سے وہی صورتحال ہے۔ واضح رہے کہ مودی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں دس سالہ دور حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کیا گیا۔ جبکہ اپوزیشن کانگریس کی جانب سے مودی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بلیک پیپر جاری کیا گیا۔

یو این آئی مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.