ETV Bharat / bharat

مودی ڈسکو ڈانس اور بھانگڑا کر رہے ہیں: اویسی کا 'مجرہ' ریمارک پر طنز - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

ریاست بہار میں وزیراعظم مودی نے انتخابی ریلی کے دوران کہا تھا کہ انڈیا بلاک کے رہنما مجرہ کررہے ہیں۔ مودی کے اس ریمارک پر مختلف رہنماؤں نے سخت نکتہ چینی کی ہے۔

Owaisi on Modi
Owaisi on Modi (etv bharat)
author img

By PTI

Published : May 27, 2024, 7:57 AM IST

پالی گنج (بہار): آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اتوار کو مودی کے 'مجرہ' ریمارک پر'ڈسکو'، 'بھنگڑا' اور 'بھارت ناٹیم' جیسے دیگر رقص کے استعاروں کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بہار کے پاٹلی پترا لوک سبھا حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے، جہاں ان کی پارٹی نے ایک امیدوار کھڑا کیا ہے۔ ایک دن پہلے اسی علاقے میں وزیراعظم مودی نے انتخابی ریلی میں اپوزیشن جماعتوں پر مسلمانوں کے لیے 'مجرہ' کرنے کا الزام لگایا تھا۔

اویسی نے کہا کہ "کیا اس قسم کی زبان ہے جو وزیر اعظم کو استعمال کرنی چاہئے؟ کیا مودی کو لگتا ہے کہ ہمارے منہ میں زبان نہیں ہے''۔ اویسی نے کہا ہے کہ "تقریباً 2,000 مربع کلومیٹر ہندوستانی علاقے پر چینیوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ مودی نے اس کے بارے میں کچھ نہیں کیا۔ میں پوچھنا چاہوں گا کہ کیا وہ اس معاملے پر ڈسکو ڈانس کر رہے تھے"۔

اویسی نے کہا کہ "شہریت (ترمیم) ایکٹ مسلمانوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کے لیے لایا گیا تھا اور مودی اس معاملے پر بھانگڑے ڈالتے رہے، اس کے علاوہ دھرم سنسد میں مسلمانوں، خاص کر ہماری ماؤں بہنوں کے بارے میں ہر طرح کے اشتعال انگیز تبصرے کیے جاتے ہیں۔ لیکن مودی اس معاملے پر بھرتناٹیم کرتے رہے ہیں"۔ مجلس کے سربراہ نے کہا ہے کہ "اب جب کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ حیاتیاتی نہیں ہیں، ان کے لیے صرف یہ کہنا باقی ہے کہ وہ خدا ہیں اور وہ اچھے دن لانا چاہتے تھے"۔

اویسی نے ان فلم سازوں پر بھی سخت نکتہ چینی کی جنہوں نے 'کشمیر فائلز' اور 'کیرالہ اسٹوری' جیسی فلمیں بنائی اور انہیں ہٹلر کی پروپیگنڈہ مشینری سے تشبیہ دی جس نے یہودیوں کو بدنام کیا، ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھایا، ان کے طرز عمل سے نفرت پھیلائی، اور آخر کار لاکھوں لوگوں کو گیس چیمبر میں ہلاک کردیا گیا''۔

یہ بھی پڑھیں: کیا وزیر اعظم کی زبان ایسی ہونا چاہیے: تیجسوی یادو کا مودی کے مجرہ ریمارک پر طنز

بہار میں انتخابی ریلی میں اسد الدین اویسی نے آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو، جے ڈی یو پر بھی مختلف امور پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور کہا کہ آر جے ڈی بی جے پی کو نہیں روک سکتی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم مودی کے مجرہ ریمارک پر کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں نے سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کیا وزیراعظم کی زبان اس طرح ہونا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.