ETV Bharat / bharat

بیڑ میں شرپسند گؤرکشکوں نے گائے چوری کا جھوٹا الزام لگا کرمحمد حجیک کی پٹائی کی - Muslim Businessman Beaten Up - MUSLIM BUSINESSMAN BEATEN UP

مہاراشٹر کے ضلع بیٹر میں جوتا تاجر محمد حجیک پر شرپسند گؤرکشکوں نے گائے کی چوری کا جھوٹا الزام لگا کر اس پر حملہ کر دیا۔ اس معاملے میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بیڑ میں شرپسند گؤرکشکوں نے گائے چوری کا جھوٹا الزام لگا کرمحمد حجیک کی پٹائی کی
بیڑ میں شرپسند گؤرکشکوں نے گائے چوری کا جھوٹا الزام لگا کرمحمد حجیک کی پٹائی کی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 3:21 PM IST

بیڑ: گؤ رکشا کے نام پر ہریانہ اور ممبئی کے بعد ملک کے مختلف مقامات پر آئے دن مسلمانوں کے قتل اور مار پیٹ کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ تازہ معاملہ مہاراشٹر کے بیڑ شہر کا ہے جہاں ایک 28 سالہ جوتوں کے تاجر پر شرپسند گؤرکشکوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے مسلم تاجر پر گائے چرانے کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی پٹائی کی۔
بیڑ پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے دیر رات چار لوگوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ہے۔

بیڑ میں شرپسند گؤرکشکوں نے گائے چوری کا جھوٹا الزام لگا کرمحمد حجیک کی پٹائی کی (Etv Bharat)

پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق، 28 سالہ مسلم تاجر پر حملہ جمعرات کی دیر رات تقریباً 12:15 بجے ہوا، متاثرہ محمد حجیک، جو بیڑ شہر کے مسرت نگر کا رہنے والا ہے، اپنے گھر کے قریب پان کھانے گیا تھا۔ محمد حجیک پان کی دکان سے فون پر اپنی ہونے والی اہلیہ سے بات کرتے ہوئے واپس اپنے گھر لوٹ رہا تھا، کہ اس نے دیکھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی گائے کو ٹکر مار کر بھاگ گئی، حالانکہ اس نے گاڑی کی تصویر لینے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہو گیا اور اس نے زخمی گائے کی تصویر لی اور اپنی ہونے والی اہلیہ کو فون پر بھیج دی۔ اس کے فوراً بعد جب وہ گھر جا رہا تھا تو لاٹھیوں سے لیس کچھ لوگوں نے خود کو گؤ رکشک بتاتے ہوئے، اس پر گائے چرانے کا جھوٹا الزام لگایا اور اسے لاٹھیوں سے مارا جس کے بعد اس کی آواز سن کر اس کے اہل خانہ وہاں پہنچ گئے اور معاملے کو رفع دفع کیا۔ اس وقت محمد حجیک ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور محمد حجیک کی شکایت کے بعد بیڑ سٹی پولس تھانہ میں 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بیڑ سٹی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر شیتل کمار نے کہا کہ حملہ آوروں نے غلط فہمی میں محمد حجیک کو گائے چور سمجھ کر حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایک گائے کی چوری ہونے کی اطلاع ان لوگوں کو ملی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب حجیک نے ایک زخمی گائے کی تصویر کھینچی، جس کی وجہ سے ہجوم نے غلطی سے یہ مان لیا کہ وہ مویشیوں کی تجارت میں ملوث ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد آٹھ لوگوں میں سے، پولیس نے اب تک چار کو گرفتار کیا ہے۔ مندار دیشپانڈے (30)، اومکار لانڈے (23)، انیل گھوڈکے (26) اور روہت لولگے (20)، سبھی ملزمین بیڑ کے رہنے والے ہیں، اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ بیڑ سٹی پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف انڈین جسٹس کوڈ کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.