ETV Bharat / bharat

ملیکارجن کھرگے کا بی جے پی اور سنگھ سے سوال، آزادی اور آئین میں آپ کا کیا تعاون تھا؟ - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

KHARGE QUESTIONS BJP AND RSS راجستھان کے ضلع چتورگڑھ میں کانگریس امیدوار ادے لال آنجنا نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس ریلی میں کانگریس پارٹی کے صدر کھرگے بھی موجود تھے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے آرایس ایس اور بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اس ملک کو آزاد کروایا جب کہ آرایس ایس والوں نے ملک کے لئے کچھ بھی نہیں کیا اور انگریزوں کی غلامی کی۔

MALLIKARJUN QUESTION TO RSS & BJP
MALLIKARJUN QUESTION TO RSS & BJP
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 7:54 AM IST

چتور گڑھ۔ کانگریس امیدوار ادے لال آنجنا نے جمعرات کو راجستھان کے ضلع چتور گڑھ پارلیمانی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ایک عظیم ریلی کے ساتھ آنجنا کلکٹریٹ پہنچے، جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر آلوک رنجن کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اسی دوران اینانی سٹی سنٹر میں منعقدہ نامزدگی میٹنگ میں پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کے ساتھ ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ اور دیگر لیڈران موجود تھے، جنہوں نے عوام سےکانگریس امیدوار کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

اس کے ساتھ ہی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی اور سنگھ سے یکے بعد دیگرے کئی سوال پوچھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا کیا حصہ رہا ہے؟ کانگریس والوں نے انگریزوں کی گولیاں کھائیں۔ لاٹھیاں کھائیں، کانگریسیوں نے انگریزوں کے خلاف احتجاج کئے اور پھر جیل بھی گئے، تب جاکر یہ آزادی ملی ہے۔

کانگریس پارٹی صدر ملکارجن نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی ہی تھی جس نے ساری قربانیاں دیں اور ملک کو آزاد کروانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ گانگریس کی وجہ سے ہی انگریز ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے، جب کہ آر ایس ایس کے لوگ انگریزوں کے غلام تھے اس بات کی کاریخ گواہ ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ یہاں تک کہ آئین کانگریس کی وجہ سے ہی آیا۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ایس سی-ایس ٹی، او بی سی، خواتین سمیت سماج کے ہر طبقے اور حصےکو ذہن میں رکھ کر آئین بنایا۔ اور اتنے سالوں تک کانگریس نے اس ملک کو اسی آئن کے تحت چلایا۔ آخر اس میں آر ایس ایس اور بی جے پی والوں کا کیا حصہ تھا؟

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.