ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: گواہ استغاثہ کو بطور دفاعی گواہ طلب کرنے پر کرنل پروہت پر جرمانہ - Malegaon 2008 bombs blast Case

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کے اہم ملزم کرنل پروہت پراین آئی عدالت نے جرمانہ عائد کیا ہے۔ کیونکہ کرنل پروہت نے گواہ استغاثہ کو بطور دفاعی گواہ طلب کیا تھا۔ عدالت نے اس پہلے بھی پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا مگربعد میں کرنل پروہت کے وکیل کی درخواست کے بعد جرمانے کی رقم کو دو ہزار روپے کر دیا گیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 11, 2024, 12:53 PM IST

مالیگاؤں (مہاراشٹر): ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے آج گواہ استغاثہ کو بطور دفاعی گواہ طلب کرنے پر کرنل پروہت پر دو ہزار کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اپنے فیصلہ میں کہا کہ ماضی میں گواہ استغاثہ سے جرح کیئے جانے کے باوجود ملزم نے اسے دوبارہ بطور دفاعی گواہ طلب کرنے کی جو عرضداشت داخل کی ہے جو غیر سنجیدہ ہے۔

عدالت نے اس پہلے بھی پانچ ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا تھا لیکن بعد میں کرنل پروہت کے وکیل ویرل بابر کی درخواست اور ندامت کے بعدجرمانے کی رقم کو دو ہزار روپئے میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

خصوصی این آئی اے عدالت میں مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کی یومیہ سماعت جاری ہے، کِرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 313 کے تحت تمام ملزمین کے بیانات کا اندراج مکمل ہونے کے بعد دو ملزمین نے عدالت سے دفاعی گواہوں کو طلب کرنے کی درخواست کی تھی جس پر آج عدالت نے فیصلہ صادر کیا ہے۔

دو ملزمین کرنل پروہت اور سدھاکر کو خصوصی عدالت نے بالترتیب آٹھ اور چار دفاعی گواہوں کو طلب کرنے کی اجازت دی ہے۔ خصوصی این آئی اے عدالت کے جج اے کے لاہوٹی نے کرنل پروہت کی جانب سے کورٹ آف انکوائری کے دستاویزات کو عدالت کے ریکارڈ پر لینے کی درخواست کو بھی مسترد کردیا جبکہ سدھاکر اونکارناتھ چترویدی کی جانب سے داخل دستاویزات میں سے صرف دو ہی دستاویزات کو عدالت میں داخل کرنے کی اجازت دی ہے۔

دفاعی گواہوں کو طلب کرنے والی عرضداشت پر فیصلہ صادر کرتے ہوئے عدالت نے ملزمین کے وکلاء کو حکم دیا کہ وہ تین دنوں کے اندر گواہ بھتہ کی رقم رجسٹرار کے پاس جمع کرادیں، رقم جمع ہوتے ہوئے گواہان کو طلب کرنے کا سمن جاری کیا جائے گا۔

کرنل پروہت کے وکیل ویرل بابر جبکہ سدھار چترویدی کے وکیل سنجیو پونیلکر نے دفاعی گواہان کو طلب کرنے کی عرضداشت عدالت میں داخل کی ہے جس پر عدالت نے آج فیصلہ صادر کیا۔ آٹھوں دفاعی گواہان کی گواہی مکمل ہوتے ہوئے عدالت حتمی بحث کی سماعت شروع کردیگی۔

آج دوران سماعت عدالت میں این آئی اے کی جانب سے خصوصی سرکاری وکیل اویناس رسال جبکہ بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) و دیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ کی سماعت روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔323سرکاری گواہان کے بیانات کے اندراج کے بعد عدالت نے ملزمین کے 313 کے بیانات کا اندراج بھی مکمل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.