ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر: اورنگ آباد میں آدھی رات کو لگی آگ، ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق - Aurangabad Fire Incident

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 6:59 AM IST

Updated : Apr 3, 2024, 8:38 AM IST

اورنگ آباد شہر کے چھاؤنی علاقے میں سحر کے وقت ایک دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، جس میں سات افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، آگ کو قابو میں لانے کے لیے تین فائبر برگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی، اور آگ کو قابو میں کیا۔ آگ گراؤنڈ فلور پر لگی تھی، جس کی لپٹے اوپر تک پہنچی اور بلڈنگ میں دھوا پھیلنے کی وجہ سے سات افراد کی دم گھٹنے سے موت واقع ہو گئی، جس میں تین خواتین، دو بچے اور دو مرد شامل ہے، فی الحال آگ کس وجہ سے لگی اس کی تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
مہاراشٹر: اورنگ آباد میں آدھی رات کو لگی آگ، ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع چھاونی علاقے میں دیر رات چار بجے کے قریب ایک دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، جس میں ایک ہی خاندان کے ساتھ لوگوں کی دم گھٹ کر موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق دو منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر کپڑے کی دکان تھی، جس میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ سے اوپر کے فلور پر میں دھواں پھیل گیا جس کی وجہ سے گھر میں رہنے والے لوگوں کی گھٹن سے موت واقع ہو گئی، اس حادثے میں تین خواتین، دو معصوم بچے اور دو مرد شامل ہے۔

پولیس کمشنر منوج لوہیا کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے تین فائر برگیڈ کی گاڑیوں کو بلایا گیا تھا۔ آگ کچھ ہی دیر میں قابو میں کر لی گئی، لیکن دم گھٹنے کی وجہ سے سات لوگوں کی موت واقع ہو گئی، مرنے والے سبھی لوگوں کو اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال گھاٹی لے جایا گیا ہے۔

جن سات لوگوں کی موت ہوئی ہے وہ اب سحری کے لیے نیند سے بیدار نہیں ہو پائے تھے۔ اگ کی وجہ سے آس پاس کے لوگ اُٹھ گئے تھے اور انہوں نے بلڈنگ میں رہنے والے لوگوں کو بہت آوازیں دی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ گھر والوں کو نیچے اُترنے کا موقع بھی نہیں ملا، جس بلڈنگ میں آگ لگی تھی، وہاں پر اوپر نیچے آنے جانے کے لیے ایک ہی جگہ سیڑھیاں تھی۔ فی الحال چھاونی علاقے میں سات لوگوں کی موت ہونے کے بعد پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ فجر کی نماز کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اگ لگنے والی جگہ پر جمع ہوئے، اور کئی سارے لوگ گھاٹی اسپتال میں بھی جمع ہو گئے۔

کپڑے کی دکان میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپئے کا نقصان بھی ہوا ہے، اور سارا سامان جل کر خاک ہو گیا۔ اب آگ کس وجہ سے لگی ہے، اس کی تفتیش کی جا رہی ہے، فی الحال جس جگہ پر آگ لگی تھی، وہاں پر پولیس کا بھی سخت بندوبست کیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 3, 2024, 8:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.