ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: شیوسینا نے 45 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی - SHIV SENA FIRST LIST OF CANDIDATES

شیوسینا نے مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے لیے 45 امیدواروں کا اعلان کیا، جس میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے وفاداروں کا نام شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2024, 7:32 AM IST

ممبئی: شیوسینا نے منگل کی رات دیر گئے 20 نومبر کو مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے لیے 45 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی، جس میں تھانے شہر کے کوپری پنچپاکھڑی سے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نصف درجن سے زیادہ کابینہ کے اراکین کو ان کی متعلقہ نشستوں سے نامزد کیا گیا۔

حکمراں پارٹی نے تقریباً ان تمام ایم ایل ایز کو دوبارہ ٹکٹ دیا ہے جنہوں نے جون 2022 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف بغاوت کی قیادت کرتے ہوئے شندے کی حمایت کی تھی۔ شندے تھانے شہر متصل کوپر -پنچپاکھڑی حلقے سے دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی نے گلاب راؤ پاٹل، دیپک کیسرکر، عبدالستار اور شمبوراج دیسائی کو بالترتیب جلگاؤں دیہی، ساونت واڑی، سلوڑ اور پٹن سے میدان میں اتارا ہے۔

کابینہ کے ایک اور رکن دادا بھوسے ناسک ضلع کے مالیگاؤں بیرونی اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ وزیر ادے سمنت اور تانا جی ساونت کو بالترتیب رتناگیری اور پرانڈا سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ ایک اور سرکردہ لیڈر سدا سرونکر ممبئی کے ماہم سے الیکشن لڑیں گے۔

پارٹی نے کئی ایم ایل اے کے رشتہ داروں کو بھی میدان میں اتارا ہے۔ راجہ پور سے ریاستی وزیر ادے سامنت کے بھائی کرن سامنت کو ٹکٹ دیا ہے۔ آنجہانی رکن اسمبلی انل بابر کے بیٹے سوہاس بابر سانگلی ضلع کے خانپور سے الیکشن لڑیں گے۔

مزید پڑھیں: پرینکا چترویدی کون ہیں؟ جن کا مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے پہلے بدل گیا انداز، پی ایم مودی سے متعلق کہی بڑی بات

ممبئی نارتھ ویسٹ سے شیو سینا کے لوک سبھا ایم پی رویندر وائیکر کی بیوی منیشا وائیکر کو جوگیشوری (مشرق) سے میدان میں اتارا گیا ہے، جبکہ سینا لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آنند اڈسول کے بیٹے ابھیجیت اڈسول امراوتی ضلع کے دریا پور سے الیکشن لڑیں گے۔

چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) کے لوک سبھا ایم پی سندیپن بھومرے کے بیٹے ولاس بھومرے پیتھن سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے ساتھ ہی شیوسینا اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کرنے والی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ اس کی اتحادی جماعت بی جے پی نے گذشتہ اتوار کو 99 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے 99 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی

حکمراں اتحاد جس میں بی جے پی، شیو سینا اور این سی پی شامل ہیں، نے ابھی تک 288 اسمبلی حلقوں کے انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.