ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات 2024 سب سے زیادہ پولرائزڈ: سیاسی تجزیہ کار - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے انتخابی مہم کے دوران ہندو مسلم اور ذات پات کی سیاست خوب کی گئی ہے۔ یہاں تک کہ مسلمانوں کو درانداز اور زیادہ بچے پیدا کرنے والا بھی کہا گیا۔ جس پر ملک بھر میں تنقیدیں بھی کئی گئیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By PTI

Published : Jun 3, 2024, 8:11 PM IST

Updated : Jun 3, 2024, 8:20 PM IST

نئی دہلی: سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سال کے انتخابات "سب سے زیادہ پولرائزڈ" انتخابات میں سے ایک تھے جن میں پارٹیوں نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے ذات اور مذہب کا خوب استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بی جے پی نے مختلف پسماندہ ذاتوں کو ہندوتوا کے دائرے میں ضم کرنے پر توجہ مرکوز کی، وہیں انڈیا بلاک نے دوسری پسماندہ ذات (او بی سی) کے ووٹروں کو اقتدار میں آنے کی صورت میں ذات کا سروے کرانے کا وعدہ کرکے جیتنے کی کوشش کی۔

پول رائٹس باڈی ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کے شریک بانی جگدیپ چوکر نے کہا کہ یہ الیکشن "سب سے زیادہ پولرائزڈ" میں سے ایک تھا جس کا انہوں نے کبھی مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ذات، مذہب اور علاقے کی خطوط پر پولرائزیشن تھی۔ پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔ ذات پات ہمیشہ سے انتخابات میں سب سے اہم متحرک عوامل میں سے ایک رہی ہے، لیکن یہاں ان انتخابات میں ذات پات اور مذہب دونوں کی بنیاد پر سیاست چل رہی تھی"۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد انصاری نے نشاندہی کی کہ ذات پات کی تقسیم نے بی جے پی کو ایک چیلنج پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا بلاک کے ذریعہ اٹھائے گئے بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل سے اگر ووٹ دیا جاتا ہے تو ذات کے سروے کرنے کے اس کے وعدے نے بی جے پی کے احتیاط سے تیار کردہ او بی سی ووٹ بینک میں کمی کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی جانب سے سوشل انجینئرنگ نے مختلف پسماندہ ذاتوں کو ہندوتوا کے دائرے میں ضم کرنے پر توجہ مرکوز کی لیکن یہ حکمت عملی اب خطرے میں ہے کیونکہ روایتی ووٹ بینک دوبارہ بن رہے ہیں۔

افتخار انصاری نے مزید کہا کہ اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی نے 'پی ڈی اے' (پیچھڑا، دلت، اور الپسانکھیک) اتحاد بنا کر سوشل انجینئرنگ کا آغاز کیا ہے۔ بہار میں سیاسی منظر نامے کی تشکیل 'MY BAAP' (مسلم، یادو، بہوجن، آگرہ، آدھی آبادی اور غریب) اتحاد سے ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر میں مراٹھا اور مسلمان شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے پیچھے متحد ہو گئے ہیں۔

تمل ناڈو اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں پیریار جیسے سماجی مصلحین کی وراثت کی وجہ سے او بی سی سیاست غالب رہتی ہے۔ انصاری کے مطابق منڈل کمیشن کا اثر شمالی ہندوستان میں سب سے زیادہ نمایاں تھا، جہاں غالب او بی سی ذاتوں جیسے یادو اور کرمی کو فائدہ پہنچا۔ جیسس اینڈ میری کالج میں پولیٹیکل سائنس کی پروفیسر سشیلا راما سوامی نے دلیل دی کہ اگرچہ ذات اور مذہب اہم عوامل ہیں، لیکن ان کا اثر محدود ہے، ہندوستانی تناظر میں ذات پات ایک بنیادی حقیقت ہے لیکن ذات پات کی نقل و حرکت کی حدود ہیں۔

اتر پردیش کے علی گڑھ کے کھیر گاؤں سے تعلق رکھنے والی رادھا رانی نے کہا کہ ذات کا سروے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک ذات کا سروے کرانا ہوگا اور اپوزیشن کے پاس ترقی میں پیچھے رہ جانے والوں کو ریزرویشن دینے کے بارے میں ایک درست نکتہ ہے‘‘۔ علی گڑھ کی ایک گھریلو خاتون پدمنی سریواستو نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر نے بی جے پی کے لیے ان کی حمایت کو تقویت بخشی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم ہندو راشٹر چاہتے ہیں، اس لیے ہم نے ایسے وزیر اعظم کو ووٹ دیا جو ہندوازم کے بارے میں معذرت خواہ نہیں ہے۔

انتخابات کے نتائج کا انحصار اس بات پر ہے کہ پارٹیوں نے 'منڈل' اور 'کمنڈل' سیاست کے درمیان پیچیدہ عمل کو کس حد تک مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا ہے۔ اگرچہ ذات پات کی بنیاد پر تحفظات اہم ہیں، لیکن مندر پر مبنی سیاست کا عروج مذہبی متحرک ہونے کے منظرنامے کو واضح کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم خواتین رائے دہندوں سے متعلق بی جے پی کا متنازعہ پوسٹ

انصاری نے کہا کہ 'منڈل' بمقابلہ 'کمنڈل' کی اہمیت ہندوستان میں شناخت کی سیاست کو سمیٹتے ہوئے ہیں جس میں ذات پات کی بنیاد پر تحفظات کی پائیدار مطابقت اور ابھرتی ہوئی شکلوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ یہ تصور 1980 کی دہائی کے منڈل کمیشن کے دور میں مقبول ہوا۔ اس کے برعکس 'کمنڈل' مندر کی سیاست کی علامت ہے۔ یہ ایک ایسا رجحان ہے جو مذہبی جذبات اور ہندو شناخت سے متعلق مسائل کو ابھارتا ہے۔ حالیہ برسوں میں 'کمنڈل' عنصر کو اہمیت حاصل ہوئی ہے۔ سیاسی پارٹیاں مندر پر مبنی بیانیے اور ایجنڈوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں تاکہ ہندو ووٹرز سے اپیل کی جا سکے۔

Last Updated : Jun 3, 2024, 8:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.