نئی دہلی: 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 102 پارلیمانی حلقوں میں نامزدگی کا عمل آج سے شروع ہوگا، جہاں 19 اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بدھ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 مارچ ہے۔
تاہم، تہوار کی وجہ سے، بہار میں لوک سبھا سیٹوں کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ اٹھائیس مارچ ہے جہاں پہلے مرحلے میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ بہار کی 40 میں سے چار سیٹوں پر پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 مارچ کو ہوگی۔ مگر بہار کے لیے یہ 30 مارچ کو ہوگی۔
امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 20 مارچ ہے جبکہ بہار کے لیے یہ 2 اپریل ہے۔ 18ویں لوک سبھا کے انتخابات 19 اپریل کو شروع ہوں گے اور اس کے بعد کے مراحل 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور 1 جون کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
جن ریاستوں میں پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی ان میں اروناچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش، مغربی بنگال، جموں و کشمیر، لکشدیپ اور پڈوچیری شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: