ETV Bharat / bharat

چوتھے مرحلے کے تحت اے پی اور تلنگانہ سمیت نو ریاستوں اور ایک یو ٹی کی 96 سیٹوں پر ووٹنگ شروع - PHASE 4 POLLING - PHASE 4 POLLING

LOK SABHA POLLS 2024 PHASE 4 VOTING: لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک خطے کی 96 سیٹوں پر آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس مرحلے میں پانچ مرکزی وزراء اور دو سابق کرکٹرز سمیت کل 1,717 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ پوری خبر پڑھیں۔

لوک سبھا انتخابات: چوتھے مرحلے کے تحت 96 سیٹوں پر آج پولنگ
لوک سبھا انتخابات: چوتھے مرحلے کے تحت 96 سیٹوں پر آج پولنگ (فوٹو: ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 9:45 PM IST

Updated : May 13, 2024, 7:19 AM IST

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ووٹرز شام 6 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے۔ پولنگ کے پیش نظر سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہین۔ اس مرحلے میں 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک خطے کی 96 نشستوں کے لیے کل 1,717 امیدوار میدان میں ہیں۔

چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش کی تمام 25، تلنگانہ کی کل 17، اتر پردیش کی 13، مہاراشٹر کی 11، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال کی 8-8، چھتیس گڑھ کی پانچ، جھارکھنڈ اور اڈیشہ کی 4-4، اور جموں - کشمیر کی ایک سیٹ شامل ہے۔ اسی کے ساتھ آندھرا پردیش کی کل 175 اسمبلی سیٹوں اور اڈیشہ کی 28 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

  • پانچ مرکزی وزیر میدان میں

چوتھے مرحلے میں مودی حکومت کے پانچ وزراء گری راج سنگھ (بیگوسرائے)، اجے مشرا ٹینی (کھیری)، جی کشن ریڈی (سکندرآباد)، نتیا نند رائے (اجیار پور) اور ارجن منڈا (کھونٹی) میدان میں ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو (قنوج)، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی (حیدرآباد)، اداکار شتروگھن سنہا (آسنسول)، سابق کرکٹر یوسف پٹھان (بہرام پور)، کیرتی آزاد (بردھمان)، مادھوی لتا (حیدرآباد)، وائی ایس شرمیلا (کڈپا)، مہوا موئترا (کرشنا نگر) جیسے ہیوی ویٹ امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

  • سرینگر لوک سبھا سیٹ پر سہ رخی مقابلہ

اس مرحلے میں جموں و کشمیر کی سری نگر لوک سبھا سیٹ پر بھی پولنگ جاری ہے۔ یہاں سہ رخی مقابلہ بتایا جا رہا ہے۔ نیشنل کانفرنس کی طرف سے آغا سید روح اللہ مہدی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے وحید پرہ، جموں کشمیر اپنی پارٹی کے محمد اشرف میر، ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی سے امیر بٹ، جے اینڈ کے نیشنل پینتھرس پارٹی (بھیم) سے حقیقت سنگھ، لوک تانترک پارٹی سے روبینہ اختر اور 18 آزاد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

  • 2019 کے مقابلے میں کم ٹرن آؤٹ

لوک سبھا انتخابات کے پہلے تین مرحلوں میں گذشتہ انتخابات کے مقابلے ووٹنگ فیصد میں کمی آئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 19 اپریل کو پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر 66.1 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو 88 سیٹوں پر 66.7 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی اور تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو 93 سیٹوں پر 65.68 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد 380 سیٹوں پر انتخابات مکمل ہوں گے، جس میں گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ بھی شامل ہے، جہاں سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ کی سیاسی بریانی: کانگریس کے پاس 2023 کا نسخہ، کیا ایم آئی ایم کا ذائقہ بگاڑے گی بی جے پی؟

سرینگر نشست پر 13 مئی کو ہوگی ووٹنگ، تیاریاں مکمل

سرینگر پالیمانی نشست پر 52 ہزار کشمیری پنڈت ووٹ ڈالیں گے

Last Updated : May 13, 2024, 7:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.