ETV Bharat / bharat

اکھلیش یادو قنوج سے انتخابی میدان میں اتریں گے - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

اب قنوج پارلیمانی سیٹ پر انتخابی مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے کیونکہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور بی جے پی ایم پی سبرت پاتھک کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوگا۔ سال 2019 میں اکھلیش کی بیوی ڈمپل بی جے پی کے سبرت سے معمولی فرق سے الیکشن ہار گئی تھیں۔

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 24, 2024, 6:22 PM IST

اٹاوہ: سماجوادی پارٹی(ایس پی) صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اپنی روایتی سیٹ قنوج سے پارلیمانی الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے بدھ کی شام یہاں بتایا کہ اکھلیش یادو جمعرات کی دوپہر 12بجے اپنا پرچہ نامزدگی قنوج پارلیمانی سیٹ سے ایس پی امیدوار کو لے کر کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے بھتیجے اور سابق ایم پی تیز پرتاپ یادو کو ٹکٹ دیا تھا۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ قنوج پارلیمانی سیٹ سے جڑے ہوئے کافی لوگوں نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے اس بات کی اپیل کی تھی کہ وہ خود قنوج پارلیمانی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتریں نہ کہ اپنے بھیجتے سابق ایم پی تیز پرتاپ کو اتاریں جس کے بعد سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے قنوج کے لوگوں کی اپیل پر اپنی رضا مندی کرتے ہوئے تیز پرتاپ کو ٹکٹ کاٹ دیا۔

اب قنوج پارلیمانی سیٹ پر انتخابی مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے کیونکہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور بی جے پی ایم پی سبرت پاتھک کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوگا۔ سال 2019 میں اکھلیش کی بیوی ڈمپل بی جے پی کے سبرت سے معمولی فرق سے الیکشن ہار گئی تھیں۔

پروفیسر یادو نے کہا کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو قنوج لوک سبھا سے الیکشن لڑیں گے۔ وہ کل 25اپریل 12 بجے نامزدگی داخل کریں گے۔ سپا نے پہلے یہاں سے لالو یادو کے داماد اور اکھلیش کے بھتیجے تیز پرتاپ یادو کو ٹکٹ دیا تھا لیکن اب ایس پی ان کی جگہ اکھلیش کو انتخابی میدان میں اتاررہی ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.