پلکاڈ (کیرالہ): ایل ڈی ایف، کے ایم ایل اے پی وی انور پر مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے ایک ریمارک کیا تھا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی "چوتھے درجے کے شہری" ہیں اور ان کا ڈی این اے ہونا چاہیے۔
نیلمبور اسمبلی سیٹ سے آزاد ایم ایل اے انور نے 22 اپریل کو کیرالہ کے پلکاڈ ضلع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا، 'میں وائناڈ کا حصہ ہوں، جو راہل گاندھی کا علاقہ ہے۔ میں ان کی کنیت گاندھی نہیں کہہ سکتا۔ وہ اتنا نچلے درجے کے شہری بن گئے ہیں کہ وہ گاندھی کنیت سے پکارے جانے کے لائق نہیں ہیں۔ یہ میں نہیں کہہ رہا ہوں، بلکہ ملک کے عوام پچھلے دو دنوں سے یہی بات کہہ رہے ہیں۔
اس ریمارکس کے بعد 26 اپریل بروز جمعہ، مجسٹریل عدالت کی ہدایت پر ایل ڈی ایف، کے ایم ایل اے انور کے خلاف نَٹّوکَل پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
انور کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 اے (مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 125 (انتخابات کے سلسلے میں مختلف طبقات کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) کے تحت جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مجسٹریٹ عدالت نے یہ فیصلہ وکیل بیجو نول روزاریو کی شکایت پر لیا ہے۔
دراصل، انور وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کے خلاف راہل گاندھی کے ریمارکس کی وجہ سے ناراض تھے۔ راہول نے کیرالہ میں حالیہ ریلیوں میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں نے وجین سے پوچھ گچھ کیوں نہیں کی اور بدعنوانی کے کئی الزامات کے باوجود بھی وجئین کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ اسی وقت، وجین نے انور کے تبصرے کو یہ کہتے ہوئے درست ٹھہرایا تھا کہ کانگریس لیڈر تنقید سے پرے شخص نہیں ہیں۔
ایل ڈی ایف ایم ایل اے کے تبصروں کو بعد میں وجین نے درست قرار دیا اور کہا کہ کانگریس لیڈر تنقید سے بالاتر نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: