ETV Bharat / bharat

پٹنہ: انڈیا اتحاد کی آج جن وشواس ریلی، لالو، راہل سمیت متعدد سینئر رہنماؤں کا خطاب - لالو پرساد یادو اور راہل گاندھی

Jan Vishwas Rally Patna: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں آج 'انڈیا' اتحاد کی جن وشواس ریلی ہے۔ ریلی میں شرکت کرنے جا رہے 'مہا گٹھبندھن' کے سینئر رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لالو یادو، تیجسوی یادو، راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کو سننے کے لیے عوام اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد رات سے ہی پہنچ چکی ہے۔

انڈیا اتحاد کی آج جن وشواس ریلی
Jan Vishwas Rally Patna
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 3, 2024, 9:11 AM IST

پٹنہ: بہار میں آج عظیم اتحاد کی جن وشواس ریلی ہے۔ پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہونے والی ریلی میں آر جے ڈی، کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔ اس میں خود لالو یادو، راہل گاندھی، تیجسوی یادو، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور ڈی راجہ سمیت بائیں بازو کے لیڈران شرکت کر رہے ہیں۔ ان کی آمد کے لیے رات سے تیاریاں جاری تھیں۔ پٹنہ آنے والے کارکنوں کا سلسلہ دو مارچ سے ہی شروع ہو گیا تھا۔

جن وشواس مہا ریلی

پٹنہ کے مختلف مقامات پر عوام اور کارکنوں کے قیام کا انتظام کیا گیا تھا۔ پٹنہ کے ویٹرنری کالج گراؤنڈ میں رہائش کے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہاں آنے والے کارکنوں کے کھانے کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے۔ لالو یادو بھی اپنے انداز میں اپنے حامیوں کو ریلی کے لیے پٹنہ بلا رہے ہیں۔ ساتھ ہی کانگریس نے کارکنوں سے گاندھی میدان پہنچنے کی اپیل بھی کی ہے۔

17 سال بمقابلہ 17 ماہ

حال ہی میں تیجسوی یادو نے جن وشواس ریلی نکالی تھی اور بہار کے عوام کو پٹنہ آنے کی دعوت دی تھی۔ اپوزیشن کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تیجسوی نے اس ریلی کے لیے ایشو پہلے سے ہی طے کر لیے ہیں۔ ریلی کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ہی تیجسوی نے کہا تھا کہ وہ نتیش کے ساتھ گزارے گئے 17 مہینوں کو ان سے لڑنے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کریں گے۔ اس بار مسئلہ 17 سال بمقابلہ 17 ماہ کا ہوگا۔

متعدد سینئر رہنماؤں کا خطاب

سابق صدر راہل گاندھی، کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو، تیجسوی یادو، سی پی آئی (ایم ایل) لیڈر دیپانکر بھٹاچاریہ، سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ اور سی پی آئی (ایم) لیڈر سیتارام یچوری، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپائی سورین سمیت متعدد لیڈر اسٹیج سے لوگوں سے خطاب کریں گے۔ آر جے ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ریلی میں 10 لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات:' 20 دنوں کے اندر الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول نوٹیفائی کرئے گا'

اگر اقتدار میں آئے تو انڈیا بلاک ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد ہٹا دے گا: راہل گاندھی

لوک سبھا انتخابات 2024: ایم آئی ایم کا یوپی میں ایس پی سے پانچ سیٹوں کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.