ETV Bharat / bharat

کیرالہ حکومت نے کویت میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا - Kuwait fire

author img

By ANI

Published : Jun 13, 2024, 4:36 PM IST

کویت میں گزشتہ روز ایک عمارت میں آتشزدگی کے واقعے میں 49 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں سے 40 بھارتی بتائے جارہے ہیں۔ ان میں سے 19 کا تعلق کیرالہ سے ہے۔ کیرالہ حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے ایک لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ اس علاوہ کیرالہ کے دو ممتاز کاروباری شخصیات یوسف علی اور روی پلئی نے بھی بالترتیب 5 لاکھ اور 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Smoke billows after a fire broke out in a building in Kuwait
کویت میں عمارت میں آگ لگنے کے بعد دھواں اٹھتا ہوا (PTI Photo)

ترواننت پورم: بدھ کے روز کویت کی ایک عمارت میں لگنے والی مہلک آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 14 افراد کی شناخت کیرلائی باشندوں کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 50 سے زائد زخمیوں میں سے تقریباً 30 کیرلائی بھی بتائے جا رہے ہیں۔ کویت کے جنوبی شہر منگاف میں ایک عمارت میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں کم از کم 49 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس المناک حادثے کے بعد کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے کابینہ کی خصوصی میٹنگ طلب کی جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے 5 لاکھ روپے اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لیے ایک لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔

کیرالہ حکومت کے مطابق، کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج فوری طور پر کویت کا دورہ کریں گی تاکہ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مدد کے لیے کوششوں کو مربوط کیا جا سکے۔ اور ساتھ ہی ساتھ مرنے والوں کی لاشوں کی وطن واپسی کی نگرانی کر سکیں۔ ریاستی کابینہ نے کہا کہ آگ میں مرنے والے کیرالہ کے لوگوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

کابینہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ کیرالہ کے دو ممتاز کاروباری شخصیات یوسف علی اور روی پلئی نے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کو بتایا کہ وہ بالترتیب 5 لاکھ اور 2 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔ اس سے کل امداد 12 لاکھ روپے فی خاندان تک پہنچ جائے گی۔کابینہ نے کویت میں آتشزدگی میں ہلاکتوں پر اظہار تعزیت بھی کیا۔

کیرالہ حکومت نے کہا کہ " نان ریسیڈینٹ کیرلائٹز افیئرز ((NORKA کی قیادت میں اور تارکین وطن کی پہل کے ساتھ آفت سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حکومت نے مزید کہا کہ "ایک ہیلپ ڈیسک اور ایک عالمی رابطہ مرکز چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں اور ریاستی حکومت کویت میں مرکزی حکومت کی طرف سے کی جا رہی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گی۔ریاستی حکومت نے کہا کہ دہلی میں کیرالہ کے نمائندے، پروفیسر کے وی تھامس، وزارت خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے بھی مرنے والے بھارتی شہریوں کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کویت میں خوفناک آتشزدگی میں اپنی جانیں گنوانے والے ہندوستانی شہریوں کے خاندانوں کو 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا۔

اس ناخوشگوار واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیر اعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ حکومت ہند ہر ممکن مدد فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں

جے شنکر کی کویتی وزیر خارجہ سے بات چیت، بھارتیوں کی لاش جلد از جلد وطن بھیجنے کی اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.