ETV Bharat / bharat

کولکاتا عصمت ریزی اور قتل معاملے میں سپریم کورٹ نے ممتا حکومت سے پوچھے سخت سوال - SC Kolkata rape and murder case - SC KOLKATA RAPE AND MURDER CASE

کولکاتا عصمت دری اور قتل کیس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔ ملک بھر میں احتجاج اور معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس کیس کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے سخت ریمارکس کئے۔۔۔

کولکاتا عصمت ریزی و قتل معاملہ، سماعت جاری
کولکاتا عصمت ریزی و قتل معاملہ، سماعت جاری (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 20, 2024, 10:06 AM IST

Updated : Aug 20, 2024, 1:32 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف انڈیا نے کولکتہ عصمت دری کیس کی سماعت کا آغاز کرتے ہوئے سخت تبصرہ کیا۔ سی جے آئی کا کہنا ہے کہ یہ کسی قتل کا معاملہ نہیں ہے بلکہ پورے ملک میں ڈاکٹروں کی حفاظت سے متعلق نظام کے مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔

سماعت کی لائیو اپ ڈیٹ

  • سی جے آئی کا کہنا ہے کہ عدالت حفاظت کے وسیع پہلو سے نمٹے گی۔ چیف جسٹس آف انڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے کے لیے خاص طور پر خواتین ڈاکٹروں کے لیے محفوظ حالات موجود نہیں ہیں۔ انکے مطابق حفاظت کا معیاری پروٹوکول ہونا چاہیے۔
  • مرد اور خواتین ڈاکٹروں کے لیے کام کے لیے یکساں حالات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس کے مطابق ہمیں اب کچھ کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حفاظتی حالات پورے ہندوستان میں نافذ ہوں اور انہیں کاغذات پر نہیں رہنا چاہئے۔
  • سی جے آئی نے مغربی بنگال کے وکیل، سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل کو بتایا کہ اس کا تعلق میڈیا پر متاثرہ کی تصویروں اور نام سے ہے۔ سبل نے کہا کہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے تصویریں لی گئیں اور ہم نے متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنے کے بارے میں 50 ایف آئی آر درج کرائی ہیں۔
  • سی جے آئی کا کہنا ہے کہ اسپتال کے پرنسپل نے اسے خودکشی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ ایف آئی آر کب درج ہوئی؟ سبل نے کہا کہ فوری طور پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
  • سی جے آئی نے سبل سے پوچھا کہ کیا ایف آئی آر کہتی ہے کہ یہ قتل کا معاملہ ہے اور رات تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی۔ "پرنسپل کیا کر رہا تھا؟ سب سے پہلے، اسے خودکشی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش اور دیر تک ایف آئی آر درج نہ کرنا... یہ ایک سنگین اور قابل تشویش معاملہ ہے۔ ایک ہجوم اسپتال میں جمع ہوا اور اسپتال پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کیا کررہی تھی"، سی جے آئی نے سبل سے پوچھا
  • سالیسٹر جنرل تشار مہتا کا کہنا ہے کہ 7000 لوگ جمع ہوئے۔ سی جے آئی نے سبل سے پوچھا کہ پرنسپل نے کہیں اور کیوں تعینات کیا؟ سی جے آئی نے جمعرات کو عدالت کے سامنے سی بی آئی کی اسٹیٹس رپورٹ طلب کی۔
  • چیف جسٹس آف انڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت جمعرات کو اسٹیٹس رپورٹ پر غور کرے گی اور "ہم قومی ٹاسک فورس قائم کر رہے ہیں جو حفاظت کے معاملے پر ملک بھر کے ڈاکٹروں پر مشتمل ہو گی"۔ سی جے آئی نے تمام ڈاکٹروں سے اپیل ہے کہ وہ سپریم کورٹ پر بھروسہ کریں۔
  • سی جے آئی کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس پورے ہندوستان میں ان طریقوں کی پیروی کرنے کی تجویز کرے گی تاکہ کام کی حفاظت کے حالات ہوں اور نوجوان یا درمیانی عمر کے ڈاکٹر اپنے کام کے ماحول میں محفوظ رہیں۔ سپریم کورٹ نے پوچھا کہ ایف آئی آر کب درج کی گئی اور رات 8:30 بجے لاش کو آخری رسومات کے لیے والدین کے حوالے کیا گیا اور تین گھنٹے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔
  • سی جے آئی نے سبل سے پوچھا کہ ایف آئی آر رات 11:45 پرکیوں درج ہوئی، پرنسپل کیا کر رہے تھے؟ سبل نے کہا کہ فوری طور پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
  • سی جے آئی کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنا اسپتال کی ذمہ داری ہے۔ متاثرہ کے والدین ہسپتال میں نہیں تھے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ملزم میں حیوانوں جیسا طور طریقہ دیکھا گیا تھا۔
  • تشار مہتا نے کہا سات ہزار افراد پر مشتمل ہجوم نے جو لاٹھیوں سے مسلح تھا، اسپتال پر ہلہ بول دیا اور اسے تہس نہس کیا۔ چیف جسٹس نے کپل سبل سے پوچھا کہ وہ پرنسپل کے بارے میں کیا تجویز کرتے ہیں۔ تشار مہتا نے کہا مغربی بنگال کا قائمقام ڈی جی ایک متنازع افسر ہے جسے تبدیل کیا جانا چاہئے۔
  • تشار مہتا نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت کو حالات سے چشم پوشی نہیں کرنی چاہئے۔ یہ حقیقت ہے کہ وہاں امن و قانون کی صورتحال ابتر ہے جسکا ثبوت یہ ہے کہ سات ہزار لوگوں کے ہجوم نے اسپتال پر حملہ کیا۔

کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اسپتال میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے پر سپریم کورٹ منگل کو یعنی آج صبح 10:30 بجے سے سماعت شروع ہوئی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی تین رکنی بنچ اس معاملے کی سماعت کررہی ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ازخود نوٹس لیا ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا دھننجے یشونت چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ کی سماعت سے ملک بھر کے ڈاکٹروں کی امیدیں ٹکی ہوئی ہیں کیونکہ ڈاکٹرز گزشتہ کئی دنوں سے ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ حکومت کی یقین دہانی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ایسے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ اہم ہوگا۔

واضح ہو کہ دو وکیلوں نے چیف جسٹس آف انڈیا کو خط لکھ کر اس معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی گزارش کی تھی۔ سپریم کورٹ میں منگل کو ایک اور عرضی سماعت کے لیے فہرست بند کی گئی ہے، جس میں درندگی کی شکار ڈاکٹر کی پہچان ظاہر کرنے پر فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے اس کا نام اور فوٹو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے کو منگل کی صبح 10:30 بجے سماعت کے لیے کاز لسٹ (Cause List) میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے۔ دریں اثنا، مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس صدر دروپدی مرمو اور قومی رہنماؤں کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت کے لیے دہلی پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

  • کولکاتا ریپ قتل معاملہ: متاثرہ ڈاکٹر کو تمام زخم موت سے پہلے دیے گئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
  • ڈاکٹروں کی ہڑتال کے دسویں روز ملک بھر میں صحت کی خدمات متاثر رہیں۔ ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مطالبے کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت نے مرکزی اسپتالوں میں سیکورٹی کی تعیناتی میں 25 فیصد اضافے کو منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی کیس کی جانچ کر رہی ہے۔ تاہم اس معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے اب تک کوئی بڑا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ ابھی تک صرف ایک ملزم سنجے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سنجے کو مغربی بنگال پولیس نے ہی گرفتار کیا تھا۔

Last Updated : Aug 20, 2024, 1:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.