کولکاتا: کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کو لے کر مسلسل احتجاج جاری ہے۔ 13 دنوں سے جونئیر ڈاکٹرز کی ہڑتال لگاتار جاری ہے۔ جس کی وجہ سے ملک بھر میں صحت کی خدمات بری طرح متاثر ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کئی اسپتالوں میں جونیئر ڈاکٹروں کی جگہ سینئر ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر بلایا گیا ہے، جبکہ ریاستی حکومت نے جونئیر ڈاکٹروں سے کام پر واپس آنے کی درخواست کی ہے۔
Director, All India Institute of Medical Sciences (AIIMS) appeals to the Resident Doctors of AIIMS New Delhi to resume their duties immediately so that patient care services are normalized. pic.twitter.com/4HS32d1QwB
— ANI (@ANI) August 21, 2024
معلومات کے مطابق آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈائریکٹر نے ایمس نئی دہلی کے رہائشی ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے فرائض پر واپس آجائیں تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال کی خدمات معمول پر آسکیں۔ واضح رہے کہ تیرہ دن سے جونئیر ڈاکٹروں کا احتجاج ملک گیر سطح پر جاری ہے جس کی وجہ سے طبی خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔
The Resident Doctors’ Association of AIIMS, New Delhi, extends its sincere gratitude to Supreme Court for its Suo Motu Cognizance and recent verdict concerning RG Kar MC&H and related issues. To express our solidarity with the residents of RG Kar MC&H, Kolkata, and to demonstrate… pic.twitter.com/JidExC15C0
— ANI (@ANI) August 21, 2024
حالانکہ اس سلسلے میں ایک جونیئر ڈاکٹر نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہم اپنی بہن کے لیے انصاف کو یقینی نہیں بناتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ مریضوں کو مسائل کا سامنا ہے، لیکن ہمارے مطالبات جائز ہیں۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بہن کو جلد از جلد انصاف ملے اور اس کے بعد پھر ہم اپنی ڈیوٹی پر واپس لوٹ سکیں۔
#WATCH | RG Kar Medical College & Hospital murder and rape case | DIG CISF K Pratap Singh says, " let us do our job. we have come here for some assignment. i am doing my job which has been mandated by the higher authorities..." pic.twitter.com/hxm7cbdmAp
— ANI (@ANI) August 21, 2024
اس سلسلے میں سابق بھارتی کرکٹر سورو گانگولی نے کہا کہ مجرم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ یہ واقعہ دل دہلادینے والا ہے۔ جو انسانیت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ہمارے ملک میں ہو رہے ہیں جو بڑے شرم کی بات ہے۔
#NewProfilePic pic.twitter.com/WiHJwDf6z1
— Sourav Ganguly (@SGanguly99) August 19, 2024
اس سے پہلے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش تحقیقات کے سلسلے میں سی بی آئی کے دفتر پہنچے۔ اس سے آج بھی پوچھ تاچھ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: