ETV Bharat / bharat

خطاب میں بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور سماجی انصاف کا کوئی ذکر نہیں، کھڑگے

Kharge Targets Government کانگریس نے آج صدر جمہوریہ کے خطاب میں پیش کی گئی ملک کی سنہری تصویر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور سماجی انصاف کے بگڑتے نظام جیسے مسائل کے حل کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 7:44 PM IST

Kharge Targets Government
خطاب میں بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور سماجی انصاف کا کوئی ذکر نہیں: کھڑگے

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی حکومت جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ کانگریس کی طویل حکمرانی کی وجہ سے سماجی ڈھانچہ اور جمہوریت مضبوط ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی دینے کی بات کی جاتی ہے لیکن معاشرے کو ترقی دینے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ جب معاشرہ ترقی کرے گا تب ہی ملک بھی ترقی کرے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس حکومت میں سب کچھ وزیر اعظم نریندر مودی کے گرد گھومتا ہے اور ان کی وجہ سے بی جے پی کے سبھی لیڈر ایم پی اور ایم ایل اے بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہر روز عوام کو گارنٹی دے رہے ہیں اور تمام اخبارات کے اشتہارات میں اسی طرح کی ضمانتیں شائع ہو رہی ہیں۔ حکومت نے ملک بھر میں 1500 وین بھیجی ہیں اور ان پر مودی کی گارنٹی بھی لکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں 142 اسکیمیں شروع کی ہیں، جن میں سے 20 اسکیموں سے وزیر اعظم وابستہ ہیں۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ نعرہ دیا جا رہا ہے کہ اس بار 400 کو پار کرو لیکن حکومت کو نہیں معلوم کہ 'ہندوستان' مضبوط ہو رہا ہے اور اس بار آپ 100 کا ہندسہ بھی عبور نہیں کر پائیں گے۔

کھڑگے نے کہا کہ خطاب میں بے روزگاری کے مسئلہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا جو ملک میں سنگین ہوتا جا رہا ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح 13.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا اور بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وزیراعظم بہت اچھی تقریریں کرتے ہیں اور نوجوان بھی اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں لیکن ان کے پیٹ میں بھوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں 4500 اسامیوں کے لیے 10 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ بے روزگاری کی کیا حالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک کے بعد ایک سرکاری اداروں کو بند کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملازمتیں بھی ختم ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں تیس لاکھ آسامیاں خالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹریڈ یونینز حکومت کی مخالفت کرتی تھیں لیکن اب وہ بھی نظر نہیں آتیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کو بند کرنے کی بجائے ان کے مسائل حل کیے جائیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.