ETV Bharat / bharat

کرناٹک: سابق سی ایم یدیورپا کے خلاف پاکسو کیس، جنسی ہراسانی کے الزامات - Yediyurappa

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپا کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نابالغ کی ماں کی شکایت پر پولیس نے یدی یورپا کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسول آفنس ایکٹ 2012 (POCSO) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی پی سی کی دفعہ 354 (A) کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 1:13 PM IST

بنگلورو: کرناٹک سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر کے خلاف پاکسو کیس درج کیا گیا ہے۔ اس پر ایک 17 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ نابالغ لڑکی کی ماں کی شکایت پر پوکسو (جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متاثرہ کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ 81 سالہ یدی یورپا نے 2 فروری کو ملاقات کے دوران ان کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ پولیس کے مطابق بی جے پی لیڈر کے خلاف POCSO ایکٹ کی دفعہ 8 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 354A (جنسی ہراسانی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سداشیو نگر پولیس اسٹیشن میں یدی یورپا کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ ابھی تک، اس پر یا ان کے خاندان کے کسی فرد کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

متاثرہ کی ماں نے سداشیو نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی۔ جب وہ 2 فروری 2024 کو ایک کیس میں انصاف کے حصول کے لیے یدی یورپا کے گھر گئی جہاں اس کی بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی گئی۔ فی الحال پولس اس معاملے میں سچائی کی جانچ کر رہی ہے۔

وہیں اس معاملے پر سابق وزیراعلیٰ کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ایک خاتون میرے گھر آئی تھی۔ وہ روتے ہوئے کہہ رہی تھی کہ کوئی مسئلہ ہے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ معاملہ کیا ہے اور میں نے خود پولیس کو بلایا، کمشنر کو معاملے سے آگاہ کیا اور ان سے مدد کرنے کو کہا۔ بعد میں وہی عورت میرے خلاف بولنے لگی۔ میں نے پولیس کمشنر کو اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔ کل (جمعرات) پولیس نے میرے خلاف شکایت درج کرائی۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، میں کیا کر سکتا ہوں۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.