کانپور: جمعرات کی صبح، ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے ریاست کی مہاراج گنج جیل میں بند کانپور کی سیسامؤ سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ صبح تقریباً 6 بجے لکھنؤ نمبر کی کئی گاڑیاں جاج مؤ میں ایم ایل اے کی رہائش گاہ پر پہنچیں۔ اہلکار گاڑیوں سے نیچے اترے۔ انھوں نے اپنا تعارف ای ڈی افسر کے طور پر کرایا۔ اس کے بعد وہ اندر داخل ہوئے۔ باہر بڑی تعداد میں فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ ٹیم اندر سے تفتیش کر رہی ہے۔
لکھنؤ سے تقریباً 6 گاڑیوں میں پہنچی ٹیم ایم ایل اے کی رہائش گاہ پر دستاویزات کی جانچ کر رہی ہے۔ ایم ایل اے کے کروڑوں روپے کے ذرائع کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم نے ایک بلڈر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔
- رکن اسمبلی کے خاندان کا کوئی فرد گھر پر نہیں ملا:
ای ڈی کی ٹیم ایس پی ایم ایل اے کے بھائی رضوان سولنکی کے گھر بھی پہنچی۔ عرفان سولنکی کے خلاف مقدمات درج ہیں جس میں سے اکثر میں ان کے بھائی رضوان سولنکی کا نام بھی ہے۔ رضوان سولنکی گزشتہ کئی ماہ سے کانپور جیل میں بند ہیں۔ ای ڈی کا یہ چھاپہ اس وقت پڑا جب ایس پی ایم ایل اے کے خاندان کا کوئی فرد ان کے گھر پر موجود نہیں تھا۔ سبھی ایم ایل اے سے ملنے مہاراج گنج گئے ہیں۔
شیلف کی تلاشی، دستاویزات کی جانچ: جیسے ہی ای ڈی کی ٹیم ایم ایل اے کی رہائش گاہ پر پہنچی، احاطے میں نصب تمام سی سی ٹی وی بند کر دیے گئے۔ ٹیم نے نوکروں اور دیگر اہلکاروں سے پوچھ تاچھ کی۔ ان کے موبائل بھی ضبط کر لیے گئے۔ گھر کے شیلفوں کی تلاشی لی گئی۔ دستاویز چیک کیے گئے۔ کئی الیکٹرانک آلات کا جائزہ لیا گیا۔
سماجوادی پارٹی لیڈر نوری شوکت اور بلڈر کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے: ایم ایل اے اور ان کے بھائی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارنے کے بعد ای ڈی کی ٹیم گوالٹولی میں ایس پی لیڈر نوری شوکت کے گھر پہنچی۔ ایس پی لیڈر نوری شوکت کو ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ ٹیم نے یہاں بھی تفتیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: