ETV Bharat / bharat

جھارکھنڈ نہیں جھکے گا، 'انڈیا' نہیں رکے گا، رام لیلا میدان سے کلپنا سورین کا خطاب - Kalpana Soren In Ramlila Maidan - KALPANA SOREN IN RAMLILA MAIDAN

Kalpana Soren on ED and CBI: انڈیا بلاک نے آج دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا۔ اس ریلی میں کلپنا سورین نے بھی نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ 'ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے اپوزیشن لیڈروں کو غلط طریقے سے پھنسایا جا رہا ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'اب تک ہیمنت سورین پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔'

رام لیلا میدان سے کلپنا سورین کا خطاب
رام لیلا میدان سے کلپنا سورین کا خطاب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 31, 2024, 4:37 PM IST

رام لیلا میدان سے کلپنا سورین کا خطاب

نئی دہلی: دہلی کے رام لیلا میدان میں آج انڈیا الائنس کی ایک میگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی کا عنوان 'آمریت ہٹاؤ، جمہوریت بچاؤ' تھا۔ اس ریلی میں انڈیا الائنس میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس ریلی میں 'انڈیا' کی رکن جے ایم ایم کی طرف سے کلپنا سورین اور جھارکھنڈ کے سی ایم چمپائی سورین نے بھی عوام سے خطاب کیا۔

نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں راہل گاندھی کے ساتھ ملیکا ارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی، اکھلیش یادو، تیجسوی یادو، فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی، چمپائی سورین اور کلپنا سورین بھی موجود تھیں۔ اس دوران ریلی میں پہنچی کلپنا سورین نے مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت ایک ڈکٹیٹر کی طرح کام کر رہی ہے۔

کلپنا سورین نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف بولنے والوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔ بی جے پی میں آنے والوں کو معاف کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈروں کو بلا وجہ ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کوئی بھی گھپلہ نہ کرنے کے باوجود تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے قائدین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ جھوٹے مقدمات میں جیل میں بند رکھا گیا ہے۔ ای ڈی کی طرف سے زبردستی چھاپہ مارا جا رہا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف سی بی آئی جانچ ہو رہی ہے، سرکاری مشینری کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدر انڈیا درد سے دوچار ہے: انڈیا بلاک کی مہا ریلی سے سنیتا کیجروال کا خطاب

کلپنا سورین نے کہا ہے کہ وقت ہی بتائے گا کہ قصوروار کون ہے۔ ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔ ہم چاہیں گے کہ ہمیں جلد سے جلد انصاف ملے، آج جو بھی پارٹیاں یہاں جمع ہوئی ہیں وہ جمہوریت بچانے آئی ہیں۔ یہاں سے ہم عہد لے رہے ہیں اور یہاں سے ہم متحد ہوکر مرکز کی آمرانہ حکومت کے خلاف لڑیں گے۔ کلپنا نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کے لیے ہمیں سڑکوں پر آنا پڑے گا اور لوک سبھا انتخابات میں جس طرح سے لوگ سڑکوں پر آ رہے ہیں، آنے والا وقت بتائے گا کہ مرکزی حکومت کتنی غلط کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کیجروال کی گرفتاری کے خلاف انڈیا بلاک کی مہا ریلی

آئین لوگوں کی آواز ہے اور جس دن یہ ختم ہو جائے گا، ملک ختم ہو جائے گا: راہل گاندھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.