ETV Bharat / bharat

بے روزگار نوجوان اور کسان اپنے ووٹوں سے بی جے پی کی گرمی کو ٹھنڈا کریں گے: اکھلیش یادو - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو آج شاہجہاں پور پہنچے۔ اسٹیج سے انہوں نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایس پی امیدواروں کی حمایت میں ایک بہت بڑا جلسہ کیا۔

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 7:02 PM IST

شاہجہاں پور: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کو شاہجہاں پور پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے ایس پی اتحاد کی امیدوار جیوتسنا کشیپ اور دادرول اسمبلی ضمنی انتخاب کے امیدوار اودھیش ورما کی حمایت میں ایک بہت بڑا جلسہ کیا۔ اس دوران اکھلیش یادو نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔

بریلی موڈ میں واقع گراؤنڈ میں جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اتر پردیش میں بے روزگار نوجوان اور کسان بی جے پی کو ان کے ووٹوں سے جواب دیں گے اور ان کی گرمی کو ٹھنڈا کریں گے۔ منگل سوتر پر دیئے گئے بیان پر طنز کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے کئی سینئر لیڈروں کے نصیب میں منگل سوتر نہیں ہے اور نہ ہی انہیں منگل سوتر کا مطلب معلوم ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سماج وادی پارٹی نے جیوتسنا کشیپ کو لوک سبھا انتخابات اور اودھیش ورما کو ددرول اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اکھلیش یادو بدھ کو اپنی حمایت میں ووٹ مانگنے بریلی موڑ پہنچے تھے۔ بی ایس پی کے قومی کوآرڈینیٹر آکاش آنند کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے سوال پر اکھلیش یادو نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ آکاش آنند کو کیوں ہٹایا گیا؟

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی 133 بار اڈانی اورامبانی کا نام لے چکے ہیں: کانگریس کا پی ایم مودی پر جوابی حملہ

انہوں نے کہا کہ وہ بہوجن سماج کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ایس پی کے حق میں ووٹ دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے لوگ اپنی شکست کے خوف سے پریشان ہیں۔ بیروزگار نوجوان، کسان، دلت، پسماندہ طبقات اور اقلیتی لوگ 4 جون کو بی جے پی کی گرمی کو ٹھنڈا کر دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.