ETV Bharat / bharat

جے ای ای مین 2024: جے ای ای مین سیشن 1 کا امتحان کل سے شروع ہوگا - نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی

JEE Main 2024 جے ای ای مین کا امتحان کل سے شروع ہوگا۔ دوسرے پیپر کا ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیا گیا ہے۔ جے ای ای مین 2024 سیشن 1 دو شفٹوں میں منعقد کیا جائے گا۔

جے ای ای مین 2024: جے ای ای مین سیشن 1 کا امتحان کل سے شروع ہوگا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 4:07 PM IST

حیدرآباد: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) کل 24 جنوری سے مشترکہ داخلہ امتحان مینس(جے ای ای مین 2024) سیشن 1 کا امتحان منعقد کرے گی۔ انجینئرنگ کے داخلہ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو لازمی طور پر جے ای ای مین ایڈمٹ کارڈ 2024 اور ایک درست شناختی کارڈ امتحان ہال میں لے جانا ہوگا۔ اس کے علاوہ کوئی اور چیز امیدواروں کو امتحان ہال میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جے ای ای مین 2024 سیشن 1 دو شفٹوں میں منعقد کیا جائے گا۔ پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔ این ٹی اے کل صرف ان امیدواروں کے لیے امتحان منعقد کرے گا جنہوں نے بی آرچ اور بی پلاننگ پیپر کے لیے درخواست فارم دی ہے۔ غور طلب ہو کہ جے ای ای مینس پیپر 2 دوسری شفٹ میں منعقد کیا جائے گا۔

پیپر 1 کا امتحان 27 جنوری سے

شیڈول کے مطابق جے ای ای مین پیپر 1 کا امتحان 27 جنوری سے شروع ہوگا۔ امیدوار سرکاری ویب سائٹ jeemain.nta.ac.in سے جے ای ای مین 2024 ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

امتحان ہال میں کیا چیزیں لے جا سکتے ہیں

داخلے کی اجازت کے لیے امیدواروں کو امتحانی مرکز میں تمام مطلوبہ کاغذات لے کر جانا لازمی ہے، مطلوبہ دستاویزات کی فہرست درج ہے۔

  • امیدواروں کے پاس جے ای ای مین 2024 ایڈمٹ کارڈ کی ایک پرنٹ شدہ کاپی کے ساتھ این ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کردہ سیلف ڈیکلریشن فارم(انڈرٹیکنگ) بھی ساتھ لے جانا ہوگا۔ ہال ٹکٹ کے ساتھ سیلف ڈیکلریشن فارم جاری کیا گیا ہے۔
  • طلباء کو درخواست فارم میں اپ لوڈ کی گئی تصویر کی طرح پاسپورٹ سائز تصویر اپنے ساتھ رکھنی ہے۔
  • تصدیق کے مقاصد کے لیے امیدواروں کے پاس اصل شناختی کارڈ یعنی اسکول کا شناختی کارڈ، پین کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، ووٹر شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا آدھار کارڈ میں سے کوئی ایک ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔
  • وہ امیدوار جو پی ڈبلیو ڈی زمرہ کے تحت آتے ہیں انہیں ایک سرکاری میڈیکل آفیسر کے ذریعے جاری کردہ پی ڈبلیو ڈی سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
  • امیدواروں کو کالا یا نیلا بال پوائنٹ پین لانا ضروری ہے۔
  • طلباء کو صاف پانی کی بوتلیں لے جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.